جمعیۃ علماء ہند بڈھانہ نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا

دیوبند،11؍ستمبر(رضوان سلمانی) جمعیۃ علماء ہند کی مقامی یونٹ بڈھانہ نے قصبہ کے چندھیڈی روڑپر واقع مدرسہ اسلامیہ مشرقی بڈھانہ میں درخت لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اتوار کو مدرسہ کے احاطے میں جمعیۃ علماء ہند شاخ بڈھانہ کے شہر صدر حافظ شیردین اور جمعیۃ کے عہدیداروں نے درخت لگائے۔حافظ شیردین نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہر سال شجر کاری مہم چلاتی ہے اور درخت لگاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے آلودہ ماحول میں آکسیجن کے لیے درخت لگانا بہت ضروری ہے۔
حافظ شیردین نے کہا کہ درختوں اور پودوں کے بے شمار فائدے ہیں۔ اس موقع پر ضلع سیکرٹری و ضلع میڈیا انچارج محمد آصف قریشی نے کہا کہ جمعیۃ علماء بڈھانہ کی جانب سے یہ مہم سال 2018 سے شروع کی گئی تھی جس کے تحت اب تک ؎سینکڑوں درخت لگائے جا چکے ہیں۔ معلومات دیتے ہوئے آصف قریشی نے تفصیل سے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے اب تک جتنے بھی درخت لگائے گئے ہیں وہ زندہ ہیں اور پھل دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء بڈھانہ کے ذمہ داران کے ذریعے لگائے گئے درختوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔
حافظ اللہ مہر صدیقی نے کہا کہ یہ مہم قابل تحسین ہے اور اس مہم کے بے شمار فوائد ہیں، انہوں نے کہا کہ درخت اور پودے ماحول کو پاکیزہ بناتے ہیں۔ شہر سکریٹری اکرام الٰہی اور حافظ کامل صدیقی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس دوران خاص طور پر گلفام خان، قاری ندیم جولوی، شاہد قریشی، نصرت ادریسی وغیرہ موجود تھے۔