دیوبند

جمعیۃ علماء قصبہ بڈھانہ کی جانب سے غرباء میں کمبل ولحاف تقسیم

غریبوں اور مظلوموں کی خدمت کرنا ہی اصل ثواب ہے: حافظ شیر دین

دیوبند، 2؍ جنوری (رضوان سلمانی) جمعیۃ علماء ہند کی مقامی شاخ قصبہ بڈھانہ کے زیر اہتمام غریبوں اور ناداروں میں لحاف تقسیم کرنے کا سلسلہ محمد آصف قریشی کی رہائش گاہ خادم ہاؤس نئی بستی، قصبہ بڈھانہ میں شروع کیا گیا، اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند شاخ بڈھانہ کے شہر صدر حافظ شیردین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو دنیا میں باہمی الفت و محبت دے کر پیدا کیا ہے،

انسان کو انسانیت کے لیے بنایا گیا ہے، جو شخص کسی دوسرے سے لگاؤ نہیں رکھتا وہ انسان نہیں ہوسکتا ہے بلکہ وہ انسانی خصوصیات سے خالی ہو گا۔ غریبوں اور مظلوموں کی خدمت کرنا ہی اصل ثواب ہے، مظلوموں کی خدمت سے دماغ کو سکون بھی ملتا ہے اور خداکی رضا بھی ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سردی میں تیزی سے روز بروز اضافہ ہورہا ہے ،ایسے میں صاحب استطاعت افراد سماجی تنظیموں کو چاہئے کہ وہ غریبوں کی مدد کریں اور ایصال ثواب کے مستحق بنیں ۔ انہوں نے کہا کہ سردی کے موسم میں اکثر غریب عوام اپنے جسم کو بچانے کے لئے معقول انتظام نہیں کرپاتے ہیں لیکن جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ایسے افراد کو لحاف دے کر موسم کی مار سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کی یہ کوشش ہے کہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت خوشی کا موقع ہے۔شہر جنرل سکریٹری حافظ تحسین نے کہا کہ ایسے نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ زیادہ سے زیادہ مدد کریں۔ غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد اور ان کی خدمت کرنا بھی اجر عظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے اس سماجی خدمات کے صلہ میں اصل مستحقین کمزور اور بے سہارا لوگوں کی وقفے وقفے سے مدد کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا بھی ایک قسم کی عبادت ہے۔ جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کے سکریٹری اور ضلع میڈیا انچارج محمد آصف قریشی نے کہا کہ جمعیۃ علماء بلا تفریق مدد کر تی آرہی ہے، ضرورت مندوں کو بروقت مدد پہنچانا جمعیۃ کا خاص مقصد ہے ،غریبوں کی نشاندہی کرکے ان کی ضرورتوں کو پورا کرنا ہی ان کی تنظیم کا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی خدمت کرنا اور ان کا خیال رکھنا ہی دنیا کی سب سے بڑی دولت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں ہمیں غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنی چاہئے اور کسی قسم کی تفریق نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء بڈھانہ ہر سال کی طرح اس سال بھی غرباء ومساکین میں لحاف تقسیم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء بڈھانہ یونٹ کسی بھی مستحق کی مدد کرتے ہوئے تصویر نہیں لیتی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button