دیوبند

جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کی مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد ، 34؍ ویں اجلاس کی کامیابی پر ادا کیاگیا سبھی کا شکریہ

دیوبند، 21؍ فروری (رضوان سلمانی) جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کی مجلس عاملہ کی ایک اہم میٹنگ آج یہاں شیخ الہند ہال میں منعقد ہوئی،جس میں 34؍ ویں اجلاس کی کامیابی میں تعاون پر خصوصی شکریہ اداکیاگیا اور ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کو امداد پہنچانے کا فیصلہ کیاگیا۔ ضلع صدر مولاناظہور احمد قاسمی کی صدارت میں منعقد عاملہ کی میٹنگ کا آغاز قاری محمد ایوب کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض ضلع سکریٹری مولانا محمدابراہیم قاسمی نے انجام دیئے۔

اس دوران میٹنگ میں متعدد امور سے متعلق اہم تجاویز پاس کی گئی ،جس میں جمعیۃ علماء ہند کے 34؍ ویں اجلاس کی کامیابی میں تعاون کرنے پر ضلع سہارنپور کے ذمہ داران، کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کیاگیا،اس دوران مرکزکی خصوصی اپیل کے تحت ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کو امدادپہنچانے کا فیصلہ کیاگیا، دینی تعلیم بورڈ کو مستحکم اور مضبوط بنانے اور پانچوں تحصیلوں میں ایک مت ہوکر کام کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

اس دوران جمعیۃ یوتھ کلب پر خصوصی توجہ دینے ضلع جمعیۃ کے اخراج پر ایک ٹرینر کا تقرر کرنے ،ساتھ ہی یوتھ کلب کا ہر ہفتہ پروگرام منعقد کرنے اور جمعیۃ علماء ہند کے ذریعہ گود لئے گئے دیہی مواضعات کو ’مثالی گاؤں‘ بنانے کافیصلہ کیاگیا۔اس دوران تحصیل سطح پر جماعت کو مضبوطی بناکے لئے پروگرام منعقد کئے جانے اور اس کے لئے آرگنائز منتخب کرنے و ضلع جمعیۃ کے لئے بھی ایک مستقل آرگنائز منتخب کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا،

میٹنگ میں ہر ماہ مجلس عاملہ کی میٹنگ کا فیصلہ کیاگیا۔ اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری سید ذہین احمد نے دہلی اجلاس کی کامیابی پر سبھی کا شکریہ ادا کیا اور ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کی خصوصی امداد میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔ صدر مجلس مولانا ظہور احمد قاسمی نے جمعیۃ علماء ہند اور دینی تعلیمی بورڈ کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور ان کی ہی دعاء پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران حاجی عبدالحسیب پپو،قاری دلشاد احمد،ڈاکٹر اکرم،مولانا عبدالمنان،مولانا عرفان،مولانا قاسم،جاوید احمد،مفتی مدثر،چودھری محمد صادق،مولانا سرتاج،قاری غیور احمد،قاری محمد توصیف اور قاری محمد عثمان وغیرہ موجودرہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button