جمعیتہ علماء کانپور دیہات کی اہم میٹنگ منقعد ہوئی ۔

کانپور (شکیب الاسلام) کل بتاریخ 15 جولائی کو بعد نماز مغرب مسجد آمنہ نزد ممتا نرسنگ ہوم پکھرایاں میں جمعیتہ علماء کانپور دیہات کی میٹنگ منعقد ہوئی،
جس میں مجلس عاملہ کے اراکین کے ساتھ ممبران بھی شریک رہے، مولانا نعمت اللہ قاسمی راجپوری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ایمان سب سے بڑی دولت ہے اسکا مرکز دل ہے ایمان کا تقاضا ہے کہ انسان اپنے دل کو صاف شفاف کرکے اللہ کے حکم کے تابع ہوجائے، موجودہ دور میں لوگ ایمان کے تقاضوں پر عمل کرنے سے دور ہیں بہترین مسلمان اسی وقت بن سکتے ہیں جب مکمل طریقے پر اسلام پر عمل کرنے والے بن جائیں۔
مولانا عبد الماجد قاسمی صدر جمعیتہ علماء کانپور دیہات نے میٹنگ کی کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے اراکین سے درخواست کی کہ جمعیتہ علماء کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے خدمت خلق کے جذبے کو عام کرنے کی ضرورت ہے،
اس میٹنگ میں ماہ محرم الحرام میں شہداء اسلام کے پروگرام منعقد کرنے کے تعلق سے بات ہوئی ۔نیز مفتی محمد شاہد قاسمی کو جمعیتہ علماء کانپور دیہات کا ترجمان منتخب کیاگیا
میٹنگ میں مولانا مبین قاسمی کارگزار صدر جمیعت علماء کانپور دیہات ۔مولانا نعمت اللہ قاسمی نائب صدر جمعیت علماء کانپور دیہات ۔حافظ احسان الحق صاحب مولانا سلیم قاسمی نائب صدر جمعیت علماء کانپور دیہات ۔قاری بلال احمد نقشبندی خزانچی جمعیت علماء کانپور دیہات۔سیف الاسلام مدنی، مفتی رشدان ندوی، مفتی شاہد قاسمی حافظ شکیل احمد صاحب۔جنرل سیکریٹری جمعیت علماء کانپور دیہات حافظ محمد نعیم صاحب شاہد بھائی ،حاجی ذاکر وغیرہ موجود رہے۔