ممبئی

جماعت اسلامی ہند آکولہ کے زیر اہتمام خطاب عام ‘آؤ گھر کو جنت بنائیں’ 

مجموعی طور پر اہل خانہ کی کوششوں سے گھر کو جنت بنایا جاسکتا ہے ۔ ڈاکٹر احمد عروج مدثر 

جالنہ (شیخ احمد جالنوی ) جماعت اسلامی ہند آکولہ (مغربی زون) کے زیر اہتمام ایک خطاب عام کا انعقاد 27 اگست بروز سنیچر بعد نماز عشاء القرآن انسٹیٹیوٹ آکولہ میں کیا گیا جس کا عنوان آؤ گھر کو جنت بنائیں رکھا گیا تھا ۔ یہ خطاب عام آکولہ میں واقع جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام چل فیملی کاونسلینگ سنٹر کے تعارف کے لئے رکھا گیا تھا ۔
اس خطاب عام کا آغاز مفتی فیض الحسن قاسمی صاحب کے تذکیر بالقرآن سے ہوا بعد ازاں آکولہ مقامی جماعت سکریٹری ڈاکٹر احمد عروج مدثر صاحب نے خطاب عام کے مرکزی عنوان پر خطاب کیا ۔ جس میں انہوں نے سماجی مسائل کا تفصیل سے ذکر کیا اور خانگی مسائل کی بنیادی وجوہات پر سامعین کی رہنمائی ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ ایک گھر شوہر بیوی کی وجہ بنتا ہے اگر دوملکر کوششیں کرے تو یقیناً گھر پرسکون ہوسکتا ہے لیکن اگر زوجین اپنے زبان کا خیال نہ رکھیں، صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھیں، ساتھ ہی خوش دلی سے حقوق ادا نہ کرے تو کبھی بھی ایسا گھر جنت نہیں بن سکتا ہے ۔
ڈاکٹر احمد عروج مدثر صاحب نے والدین کے حقوق اور بچوں کی تربیت پر بھی بہت زور دیا ۔ بچوں کے حقوق کی ادائیگی بالخصوص انکی تعلیم، انکی صحت انکے جائز خواہشات کی تکمیل کرنے پر بھی کھل کر بات کی گئی ۔ آخر میں ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ خدا نخواستہ اگر فیملی میں کسی قسم کے مسائل پیدا ہوتے ہیں تو ہم اپنے مسائل شرعی عدالت میں یا فیملی کاونسلینگ سنٹر میں حل کرے ۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button