حیدرآباد

جلسہ فیضان اولیاءؒ و جشن دادا حیات قلندر وسیلانی با باؒ کا انعقاد

حیدرآباد(پریس نوٹ )فیضان اولیاء اللہ و سالانہ جشن دادا حیات قلندر وسیلانی با با نقشبندیؒزیر سر پرستی حضرت سید شاہ با با تاج حسینی فخری سہروردی صاحب (سجادہ نشین درگاہ پنگنڈہ شریف ،آندھرا پردیش) ، خانقاہ دادا حیات قلندر حیدرآباد دکن بانی و سجادہ نشین حضرت یوسف علی شاہ قلندر عا شق دادا حیات قلندر کے زیر نگرانی میں سالانہ جلسہ فیضان اولیاء و سالانہ جشن دادا حیات قلندر سیلانی بابا نقشبندی ؒ کو ایچ بی این منی فنکشن ہال ایرہ کٹہ میں منعقدہوا۔

ممتاز مشائخین حضرات و عاشقان اولیاء اللہ نے شرکت کی ۔ مولانا حافظ سید کلیم اللہ حسینی چشتی بندہ نوازی نے فیضان اولیاء اللہ پر بیان کیا اور خانقاہوں کی تعلیم پر روشنی ڈالی کہ خانقاہوں میں صراط مستقیم کے راستے پر چلنا سکھایا جاتا ہے اور شریعت اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بیان فرمایا۔فرزند حضرت یوسف علی شاہ قلندر عاشق دادا حیات قلندر اسمعیل علی شاہ قلندر ،حیات علی شاہ قلندر ،غوث علی شاہ قلندر نوراحمدعلی شاہ قلندرومریدین نے مشائخین حضرات عاشقان اولیاء اللہ کا استقبال کیا۔

اس موقع پر پروفیسر سید شاہ زین العابدین حسینی چشتی قادری جعفری (سجادہ نشین و جانشین بارگاہ حضرت قطب آئنہ پور)، سید محمد نجم الدین قادری چشتی مرزائی،مولانا قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی ثانی قادر پاشاہ سجادہ نشین و نبیرحضرت سلطان الواعظین ؒ ،الحاج میر مصطفی علی شاہ عرفانی سجادہ نشین حضرت خواجہ میر اسد علی شاہ عرفانی ؒ ،مولانا خواجہ غلام سبحانی پاشاہ صدیق القادری چشتی سجادہ نشین بارگاہ محبوبین ؒشاد نگر،

مولانا سید شاہ آیت اللہ حسینی صاحب جانشین سجادہ نشین آستانہ حضرت سید شاہ احمد قتتال حسینی رح واقع آستانہ قتتالیہ کولم پلی ضلع نارئن پیٹ،حافظ شیخ شفیع محی الدین قادری شرفی،صوفی محمد اکرم عمر اللہ شاہ قادری،محمد نظیر احمد شاہ قادری النظری نبیرئہ نظر محبوب ؒ،صوفی اطہر علی شاہ شطاری قادری،صوفی علیم شاہ شطاری قادری، یوسف ترابی سہروردی،محمد رسول قادری چشتی و دیگر مشائخین حضرات نے شرکت کی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button