شوبز

جس کواعزازسے نوازاجاناچاہیے،اس کے گھرانکم ٹیکس کاسروے؟ سونو سود کے خلاف انکم ٹیکس سروے پرعام آدمی پارٹی نے حکومت کونشانہ بنایا

ممبئی ، 15ستمبر(ہندوستان اردو ٹائمز) بالی ووڈ اداکار سونو سودکے احاطے میں انکم ٹیکس سروے کی خبروں کے حوالے سے عام آدمی پارٹی (آپ) کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ پارٹی لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ جس شخص نے کورونا وبا کے دوران لوگوں کے لیے دن رات کام کیا ، اس نے اپنے گھر میں لوگوں کی جان بچانے کے لیے کام کیا۔ اپنا سامان رہن رکھ کر لوگوں کی مددکی ، ان کے گھر پر انکم ٹیکس چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ آخر آپ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ اس ملک میں جس شخص کو حکومت کی طرف سے عزت ملنی چاہیے ، یہاں چھاپے پڑتے ہیں وہ لوگوں کے لیے کام کر رہا ہے ، مدد کر رہا ہے ، آپ اس کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔ یہ ایک انتہائی شرمناک واقعہ ہے اور مودی حکومت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close