بین الاقوامی

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، فیکٹری ملازم نے ساتھی کو موت کے جبڑوں سے چھین لیا: ویڈیو

سوشل میڈیا پر چین سے تعلق رکھنے والے ایک واقعے کی ویڈیو مقبول ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک فیکٹری ملازم کے موت کے منہ میں جاتے بال بال بچنے کا منظر دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فیکٹری ورکر کو اس کے ساتھی نے عین اس لمحے بچالیا جب وہ کاغذ ری سائیکلنگ شریڈر کے اندر جانے والا تھا۔

یہ ویڈیو ایک مانیٹرنگ کیمرے میں محفوظ ہوگئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ملازم ایک فیکٹری میں مشین کے سامنے کام کررہے ہیں۔ وہاں سفید کاغذ کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔

ان میں سے ایک ملازم کاغذ اٹھا کر مشین کی نوزل کے قریب پہنچا تو مشین نے اسے بھی اندر کھینچ لیا۔ وہاں پرموجود ایک دوسرے ملازم نے مشین بند کردی اور اندر پھنسے نوجوان کوباہر نکالا۔ اگر وہ چند لمحے بھی وہاں رہتا تو مشین اسے کچل کر رکھ دیتی۔ اس واقعے میں مشین میں آنے والا ورکر معمولی زخمی ہوا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button