بین الاقوامی

جذبہ ایمانی یا کچھ اور ؟ ترکیہ کیلئے رضاکار بھیجنے کی افواہ، ہزاروں افغان شہری ایئرپورٹ پہنچ گئے

کابل،11فروری (ہندوستان اردو ٹائمز) افغان حکومت کی طرف سے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے پروازیں بھیجنے کی افواہ سننے کے بعد ہزاروں افغان شہری کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔افغانستان میں افواہ تھی کہ حکومت زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان اور رضاکاروں کو ترکیہ بھیج رہی ہے۔

ترکیہ کیلئے رضاکار بھیجنے کی افواہ، ہزاروں افغان شہری ایئرپورٹ پہنچ گئے

بدھ کی رات 8 بجے ایئرپورٹ جانے والی مرکزی شاہراہ پر گاڑیوں اور راہگیروں کا ہجوم تھا جس سے ٹریفک جام ہوگیا۔ طالبان سیکیورٹی فورسز نے ہوائی فائرنگ کرکے ہجوم کو منتشر کیا، ایک سرکاری ملازم کے بیٹے صلاح الدین نے بتایا کہ آدھا کابل ایئرپورٹ کی جانب گامزن ہے۔صلاح الدین بھی ایئرپورٹ جا رہا تھا لیکن ٹریفک جام میں پھنس گیا،

Anas on Twitter: "ترکیہ کے ائیرپورٹ ان رضاکاروں سے بھرے ہوئے ہیں جو متاثرہ  علاقوں میں جا کر امدادی کاروائیوں میں ہاتھ بٹانا چاہتے ہیں ۔ یہ ویڈیو  پاکستانی طلبا نے بھیجی

اس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز گاڑیوں پر لاٹھی چارج کر رہی ہیں جبکہ راہگیروں کو دھکے دے کر واپس لوٹنے کا کہا جا رہا ہے۔رات 11 بجے کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے شہریوں کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ آنے والے شہریوں کو واپس جانا پڑے گا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button