جب تک والدین زندہ ہیں اولادکاجائیداد پر کوئی حق نہیں،ممبئی ہائی کورٹ کافیصلہ

ممبئی19مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) ممبئی ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک والدین زندہ ہیں ان کی جائیداد پر بچوں کا کوئی حق نہیں ہوگا۔ عدالت نے یہ فیصلہ ماں کی درخواست پر دیا ہے جو اپنے شوہر کی جائیداد بیچنا چاہتی تھیں۔درخواست گزار سونیا خان اپنے شوہرکی تمام جائیدادوں کی قانونی سرپرست بننا چاہتی تھیں۔
ان کے شوہر کافی عرصے سے بیمار ہیں۔ لیکن سونیا کے بیٹے آصف خان اپنی والدہ کی درخواست سے اتفاق نہیں کرتے۔ اس کے والد کا فلیٹ بیچ دیا جائے، وہ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ایسے میں ان کی جانب سے عدالت میں درخواست بھی دائر کی گئی۔ اب اس معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے بیٹے کو بڑا جھٹکا دیاہے۔
فیصلہ سنانے کے دوران عدالت کی جانب سے اس بیٹے سے کئی سخت سوالات بھی کیے گئے ہیں۔ آصف کے مطابق وہ اپنے والد کی جائیداد کے قانونی سرپرست ہیں۔ اصرار کیا گیا ہے کہ اس کے والدین کے پاس دوفلیٹ ہیں۔ ایک ماں کے نام پر اور دوسرا باپ کے نام پر۔ یہ بھی کہاگیاہے کہ دونوں فلیٹس مشترکہ گھرانے کے زمرے میں آتے ہیں، اس لیے ان پر آصف کا پورا حق ہے۔