دیوبند

جاوید صابری کی قیادت میں سیکڑوں کانگریس کارکنان بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے

دیوبند، 3؍ جنوری (رضوان سلمانی) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن اور سینئر صحافی جاوید صابری کی قیادت میں آج کانگریس کارکنان ،کانگریس کے سابق قومی صدر اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی جارہی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کے لئے لونی بارڈر کے لئے روانہ ہوئے۔ سہارنپور کے چکوتہ روڈ پر واقع جاوید صابری کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جاوید صابری نے کہا کہ کانگریس کے سابق قومی صدر اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی جارہی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہورہے سیلاب سے ثابت ہوگیا ہے کہ ملک اور ریاست کے عوام ذاتی واد اور فرقہ پرست بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں سے پریشان ہیں اور ملک وریاست میں تبدیلی چاہتی ہے اس لئے ملک اور ریاست کی باگ ڈور کانگریس کو سونپنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری محترمہ پرینکا گاندھی کی کوششوں سے جس طریقہ سے ہماچل پردیش میں کانگریس نے بی جے پی کو شکست دینے کا کام کیا ہے اورکانگریس پارٹی نے اکثریت کے ساتھ حکومت بنائی ہے اسی طرح آنے والے 2024میں پارلیمانی انتخابات میں بھی مرکز میں کانگریس کی اکثریت کے ساتھ حکومت قائم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدارمیں ملک نے جو ترقی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ جاوید صابری نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کی ترقی کے لئے کام کیا ہے ،گزشتہ 8سالوں میں ملک میں کسی قسم کی کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی ہی ایک ایسے لیڈر ہیں جو عوام کے مسائل کو اٹھاتے ہیں اور اٹھا رہے ہیں ۔ بھارت جوڑو یاترا سے پارٹی کو تقویت مل رہی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ آج سہارنپور سے سیکڑوں کی تعداد میں کانگریس کارکنان راہل گاندھی کا استقبال کرنے کے لئے لونی کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری یونس صدیقی ، گلشیر علوی ، حاجی نفیس نے کہا کہ کانگریس ہی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو سبھی طبقات کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے اور کانگریس پارٹی ہی بی جے پی سے مقابلہ کرسکتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایم رضوان ملک، پریز احمد، فاروق ملک، قاسم رانا، عمران صدیقی، ساجد مرزا، شہزاد علوی ، عثمان، کلیم احمد، بلال احمد، محمد وصی خان، اسلام رانا، اجے کندن، راجیش کمار، انل جاٹو، وجے بھاردواج، انل رانا، پردیپ سنگھل، سنیل کمار، پنکج شرما، ونود دھیمان، رام پال ورما وغیرہ سیکڑوں کانگریسی کارکنان بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کے لئے لونی بارڈر کے لئے روانہ ہوئے۔ دوسری جانب دیوبند کے کانگریس کارکنان بھی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترامیں شامل ہونے کے لئے دیوبند سے روانہ ہوئے کانگریس کارکنان صبح سویرے کانگریس زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے بسوں میں سوار ہوکر یہاں سے روانہ ہوئے۔ آج کانگریس کے بلاک صدر اجے تیاگی اور کانگریس لیڈر راحت خلیل کی قیادت میں بڑی تعداد میں کارکنان لونی کے لئے روانہ ہوئے ۔ اس دوران اجے تیاگی اور راحت خلیل نے کہا کہ ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں، اس یاترا سے ملک میں نفرت کی سیاست کو ختم کرکے یہاں کے عوام کے دلوں کو آپس میں جوڑنے کا کام کرے گی ۔ اجے تیاگی نے بتایا کہ بھارت جوڑو یاترا لونی سے روانہ ہوکر پہلے باغپت جائے گی اس کے بعد ہریانہ میںداخل ہوگی۔ اس موقع پر ستیش تیاگی، روی رانا، سنجے تیاگی، شاذیہ ناز، جوگندر سنگھ ، سچن کمار، رمیش تیاگی، شیو کمار سینی، دشینت تیاگی وغیرہ موجود رہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button