دہلیقومی

جانیں! کہاں کہاں ماسک لگانا ہوا لازمی؟

نئی دہلی، 23دسمبر ( ہندوستان اردو ٹائمز ) چین، جاپان، امریکا اور برازیل میں کورونا کے کیسز بڑھتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے دنیا میں ایک بار پھر اس وبا کو لے کر تشویش بڑھا دی گئی ہے۔ ہندوستان میں اس کی روک تھام کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مرکز کی ہدایات کے بعد ریاستی حکومتیں بھی چوکنا ہوگئی ہیں۔ریاستی حکومتوں نے کووڈ کی نئی شکلوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دی ہیں۔ کووڈ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان کئی جگہوں پر ماسک کی لزومیت کا اعادہ کردیا گیاہے۔

نئی دہلی کے معروف اسپتال ایمس میں ماسک لازمی ہوگیا ہے جب کہ یوپی کے اسپتالوں میں ماسک ضروری ہے۔ ادھر کرناٹک میں بھیڑ والے بند مقامات پر ماسک لازمی ہے۔ یوپی حکومت اب اسپتالوں میں ماسک پہننا لازمی کرنے جا رہی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت برجیش پاٹھک نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ہسپتالوں میں ماسک کو لازمی بنایا جا رہا ہے۔ جمعرات کو وزیر صحت نے تمام اضلاع کے سی ایم اوز کو چوکسی بڑھانے کی ہدایت دی تھی۔برجیش پاٹھک نے اپنی ہدایات میں کہا تھا کہ کورونا سے متاثرہ ملک سے واپس آنے والے مسافروں کی جانچ ہونی چاہیے۔ یوپی میں کورونا وائرس کو لے کر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جس کے تحت محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کو تحقیقات سے لے کر علاج تک کا نظام شروع کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

وہیں ایئرپورٹ پر چوکسی بڑھانے کے بھی احکامات دیئے گئے ہیں۔وہ لوگ جو انفیکشن سے متاثرہ ممالک کے سفر سے واپس آئے ہیں، اور کورونا مثبت مریضوں کی جینوم سیکوینسنگ بھی کرنے کو کہا گیا ہے تاکہ نئے ویرینٹ کا پتہ چل سکے۔ مسافروں کو زکام اور بخار سمیت دیگر علامات کے ساتھ نشان زد کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر کرناٹک، کیرالہ، مغربی بنگال، تمل ناڈو اور جھارکھنڈ سمیت کئی ریاستوں کی حکومتوں نے الرٹ جاری کی ہیں۔ ان ریاستوں نے اندرونی علاقوں، بند جگہوں اور ایئر کنڈیشنڈ علاقوں میں ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button