عجیب و غریب

جانا تھا بہار ،انڈیگو طیارہ کے ذریعہ مسافر راجستھان پہنچاگیا

جے پور ، 3فروری (ہندوستان اردو ٹائمز) انڈیگو ایئر لائنز ایک مسافر کو بہار کے بجائے راجستھان لے گئی۔ اس معاملے میں جمعہ (3 فروری) کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔ ڈی جی سی اے نے کہا کہ مسافر کو پٹنہ جانے والی انڈیگو کی پرواز میں سوار ہونا تھا، لیکن اس کے بجائے وہ ادے پور کے لیے انڈیگو کی دوسری پرواز میں سوار ہوگیا۔ معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ 30 جنوری (پیر) کو بتایا گیا تھا اور مسافر کو اگلے دن پٹنہ بھیج دیا گیا تھا۔ ڈی جی سی اے کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ افسر حسین نامی مسافر نے انڈیگو کی فلائٹ 6E-214 کے ذریعے پٹنہ کے لیے ٹکٹ بک کرایا تھا۔ یہ مسافر 30 جنوری کو طے شدہ پرواز میں سوار ہونے کے لیے دہلی ہوائی اڈے پر پہنچا، لیکن غلطی سے انڈیگو کی ادے پور فلائٹ 6E-319 میں سوار ہوگیا۔مسافر کو ادے پور ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ہی غلطی کا احساس ہوا۔ جس کے بعد انہوں نے ادے پور ہوائی اڈے پر حکام کو اس کی اطلاع دی۔ جس نے بعد میں ایئر لائن کو معاملہ سے آگاہ کیا۔ ڈی جی سی اے اہلکار نے کہا کہ اس معاملہ میں رپورٹ طلب کی گئی ہے اور ایئر لائن کیخلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں ڈی جی سی اے اس بات کا پتہ لگائے گا کہ مسافر کے بورڈنگ پاس کو ٹھیک سے اسکین کیوں نہیں کیا گیا اور بورڈنگ پاس کو بورڈنگ سے پہلے قواعد کے مطابق دو جگہوں پر چیک کیا جاتا ہے، پھر وہ غلط فلائٹ میں کیسے سوار ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں، ایئر لائن نے کہاکہ ہم 6E319 دہلی-ادے پور پرواز میں ایک مسافر کے ملوث ہونے کے واقعے سے واقف ہیں۔ ایئر لائن نے کہا کہ ہم اس معاملے میں حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ ہمیں مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر افسوس ہے۔پچھلے 20 دنوں میں انڈیگو ایئر لائنز کے طیارے میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے 13 جنوری کو اندور کے لیے فلائٹ ٹکٹ اور بورڈنگ پاس رکھنے والا ایک مسافر غلط فلائٹ میں سوار ہوا اور ناگپور ہوائی اڈے پر پہنچا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button