تعلیم

جامعۃ الفلاح للبنات ارریا میں نئے تعلیمی سال کا آغاز،دعائیہ نشست میں مولانا سید ضیاء الدین نقشبندی کی شرکت

ارریا (پریس ریلیز) شہر کے متصل سیسونا میں واقع بچیوں کا منفرد و ممتاز ادارہ جامعۃ الفلاح للبنات میں نئے سال کے تعلیمی سلسلے کا آغاز صاحبِ نسبت و صاحبِ علم بُزرگ حضرت مولانا و حکیم سید ضیاء الدین صاحب نقشبندی دامت برکاتہم (بانی و مہتمم جامعہ فلاح دارین لاتور مہاراشٹر) کی دعاؤں کے ساتھ ہوا،

واضح ہو کہ جامعہ ہذا کے بارے میں منتقلی کی خبر نے عوام کو تذبذب میں ڈال دیا تھا اس بابت نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے مدرسہ کے سرپرست مولانا محمد فیاض مظاہری نے کہا کہ جامعہ اب بھی سیسونہ میں واقع ہے اور الفلاح ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام تعلیم و تعلم کا سلسہ جاری ہے جامعہ کے ناظم مفتی حسین احمد ہمدم نے تعلیم کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ہذا میں کلاس نرسری سے پنجم تک اسکولی نصاب کے ساتھ ساتھ طالبات کو دینی علوم ترجیحی بنیاد پر دی جاتی ہے

اِس موقع پر مفتی ہمایوں اقبال ندوی ، مفتی محمد اسرار مظاہری، الحاج ارشد انور الف، قاری نوشاد عالم، مولانا معراج خالد، قاری راشد حسین، مولانا توریت عالم مفتاحی، فخرالدین، سلیم الدین سیسونا، علاوہ ناظم جامعہ مفتی حسین احمد ہمدم و سرپرست جامعہ مولانا محمد فیاض مظاہری موجود تھے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button