بہارتعلیم

جامعہ ممتاز العلوم ڈومریا رانی گنج ضلع ارریہ بہار میں داخلہ کا اعلان،خواہشمند حضرات متوجہ ہوں

ارریہ (ہندوستان اردو ٹائمز) جامعہ ممتاز العلوم ڈومریا مغربی محلہ وارڈ نمبر ۵ رانی گنج ضلع ارریہ بہارعلاقے کا مشہورومعروف ادارہ ہے ، جہاں دینی و عصری تعلیم دی جاتی ہے ،جہاں رمضان المبارک سے قبل آٹھ بچوں نے حفظ قرآن مکمل کیاجن کی دستاربندی باشندگان ڈومریاکی رات و دن کی محنتوں کا نتیجہ تھا،بہرکیف جامعہ میںدرجات عربی ، فارسی، حفظ و ناظرہ و تجوید پڑھانے کے لئے جید علماء و قراء حضرات، ماہر و محنتی اساتذہ، مخلص و اہل علم ذمہ داران ، بزرگ ہستیاں ، تعلیم وتربیت کا معیاری ماحول اورطعام و رہائش گاہ وغیرہ کا مناسب نظم ہے۔

لہٰذا اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ ماہر حافظ و مولوی بنےاور بچے کا مستقبل روشن و تابناک ہواور طالب علم کو تعلیم کے مستحکم نظم کے ساتھ تربیت کے لئے عمدہ اسلامی ماحول مل سکے تو داخلے کےلئے فوری رابطہ کریں ورنہ تاخیر کرنےکی صورت میں داخلہ نہیں ہوسکے گا ۔ خواہش مند طلباء ۲ عدد فوٹو اور سرکاری آئی ڈی ، پہچان پتر ضرور اپنے ساتھ لائیں۔جدید و قدیم طلباء کے لئے ٧/مئی بروز ہفتہ سے داخلہ شروع ہوجائے گا ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button