دہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ23-2022اکیڈمک کلینڈر جاری، آف لائن کلاسیز سولہ جولائی سے

نئی دہلی،8جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) جامعہ ملیہ اسلامیہ مؤرخہ سولہ جولائی دوہزار بائیس سے فرسٹ سمسٹر /سال کو چھوڑ کر جملہ کلاسیز کے لیے آف لائن موڈ میں دوبارہ کھلے گا۔نئے بیچ کی کلاسیز(فرسٹ سمسٹر/سال)مؤرخہ یکم اگست دوہزار بائیس سے شروع ہوں گی۔جملہ ڈینزکی سفارش پر پروفیسر نجمہ اخترشیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یہ فیصلے کیے ہیں۔

یونیورسٹی کے جملہ ڈینز نے اپنی اپنی فیکلٹیز سے کہا ہے کہ کلاسیز کے آغاز سے قبل کلاس روم کی تجدید کاری،درستگی ،کمرہ جماعت ،تجربہ گاہوں کی مرمت کا کام بھی مکمل کرلیا جائے۔جملہ فیکلٹیز کے ڈین کی سفارش پر شیخ الجامعہ نے فرسٹ سمسٹر،سال کے تمام انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسیز کے لیے تعلیمی سال دوہزاربائیس اور تیئس کے اکیڈمک کلینڈر کو بھی منظوری دے دی ہے۔

اکیڈمک کلینڈر کے مطابق جاری داخلہ کاروائی مؤرخہ اکتیس جولائی دوہزار بائیس کو بند ہوجائے گی اور نئے بیچ کی کلاسیز (فرسٹ سمسٹر،سال)مؤرخہ یکم اگست دوہزار بائیس سے شروع ہوجائیں گی۔امتحانات یکم دسمبر تا پندرہ دسمبر دوہزاربائیس تک منعقد ہوں گے۔ یونیورسٹی میں سرمائی تعطیل مؤرخہ تیئس دسمبر دوہزار بائیس سے یکم جنوری دوہزار تیئس تک ہوں گی اور ایون سمسٹر کی کلاسیز دو جنوری دوہزار تیئس سے شروع ہوں گی۔

یونیورسٹی ایون سمسٹر کے امتحان یکم مئی دوہزار تیئس سے اکتیس مئی دوہزار تیئس تک کرائے گی۔موسم گرما کی تعطیل مؤرخہ سولہ جون دوہزار تیئس سے پندرہ جولائی دوہزار تیئس تک ہوگی۔اور اگلا اکیڈمک سیشن مؤرخہ سولہ جولائی دوہزار تئیس سے شروع ہوگا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا یہ اکیڈمک کلینڈر کوڈ۔19کے قواعد و ضوابط اور رہنما خطوط کے مطابق رہے گا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button