تعلیمدہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 52 طلباء نے سول سروسز کے مینس امتحان میں کامیابی حاصل کی

نئی دہلی19مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی(آر سی اے)میں زیرتعلیم 52 طلباء نے سول سروسزکے مینس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یونیورسٹی نے یہ معلومات شیئرکی ہیں۔جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہاہے کہ یہ طلباء اب انٹرویو میں نظر آئیں گے، جو اپریل میں ہونے والا ہے۔

جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں یونیورسٹی نے کہاہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے آر سی اے میں زیر تعلیم 52 طلبائنے سول سروسز مینس امتحان 2021 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ آر سی اے کے انچارج پروفیسر عابد حلیم نے امسال سول سروسز امتحان میں طلباء کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیاہے۔

آرسی اے کویونیورسٹی گرانٹس کمیشن (UGC) سے مالی امدادملتی ہے تاکہ درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور اقلیتوں جیسے زمروں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو مفت کوچنگ اور رہائشی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button