دیوبند

جامعہ قاسمیہ خیر العلوم میں جلسۂ دستار بندی و اصلاحِ معاشرہ کانفرنس کا انعقاد

ہمیں والدین کاادب و احترام کرنا چاہئے : مولانا سید ازہر مدنی

دیوبند، 23؍ فروری (رضوان سلمانی) گزشتہ شب جامعہ قاسمیہ خیر العلوم لدھاوالا میں ایک جلسہ دستار بندی و اصلاحِ معاشرہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ کا آغاز قاری ضیاء الرحمن اور قاری محمد اکمل کی تلاوت کلام پاک سے اور قاری شاہد ارمان کی نعت پاک سے ہوا اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا سید ازہرمدنی نے اصلاحِ معاشرہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے صفائی ستھرائی اور امن وشانتی کی ہدایت کی اور کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ آنے والا ہے ہم عزم کریں کہ اس مہینہ کو قدر کے ساتھ کامیاب بنانے کی کوشش کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں والدین کاادب و احترام کرنا چاہئے اور انکی خدمت کرنی چاہئے۔ انہو ںنے کہا کہ والدین سے بڑھ کر دنیا میں کوئی دولت نہیں ہے ، آج کل ہمارا معاشرہ اس طرف توجہ نہیں دے رہا ہے ، یہ علماء اور بڑوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نسل نو کو بڑوں کا احترام اور والدین کی خدمت کے بارے میں بتلائیں ۔مولانا ازہر مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند اصلاح معاشرہ کے تحت پروگراموں کا انعقاد کررہی ہے تاکہ لوگوںکو دین کے بارے میں بتلایا جاسکے۔ مولانا قاسم نے جامعہ کے کارکنان و طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچہ کو دینی تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے ۔ مفتی مجیب الرحمن نے کہا کہ تعلیمی فروغ امت کی ترقی کی کنجی اور معاشرے کی اصلاح کی بنیاد ہے اپنی نسل کو سادہ کھلائیں لیکن تعلیمی زیور سے ضرور آراستہ کریں اور مولانا مکرم نے اصلاحِ معاشرہ پر گفتگو کرتے ہوئے جہیز اور شراب نوشی کی قباحت بیان کرتے ہوئے کہا کہ شراب نوشی انسانی صحت کے لئے مضر ہے اور حرام ہے۔

مفتی رضوان مظاہری نے کہا کہ قابلِ مبارکباد ہیں وہ لوگ جن کی اولاد حافظِ قرآن ہیں اور امت کو چاہئے کہ ہر گھر میں حافظِ قرآن بنانے کا عزم کریں اور صدارتی خطاب میں مفکر ملت حاجی عزیزالرحمن نے کہا کہ جو اس سال طلبہ حافظ ہوئے ہیں انکو اور انکے استاذ ووالدین تمام مبارکباد کے حقدار ہیں ۔مفتی محمد دانش قاسمی نے کہا کہ ہم اراکینِ جلسہ تمام مہمانانِ عظام اور شرکائے جلسہ کے بے حد مشکوروممنون ہیں اور مولانا حامد حسن مہتمم جامعہ خادم العلوم باغونوالی کی دعاء پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔شرکاء میں ڈاکٹر علاؤالدین ،قاری سلیم مہربان جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء شہر مظفرنگر،مولانامحمد احمد ،مفتی محمد ندیم ،مولانا بلال ،مفتی محمد یوسف ،قاری ظریف ،قاری عبدالوحید ،مرسلین،نسیم احمد،عرفان،سرفراز،محمدارشد،حافظ سہیل،حافظ فضل،محمد بلال،محمد کلیم،حافظ محمد عامر،محمد ذاکر،محمد شکیل،منیرانصاری،عابد علی و غیرہ کے نام شامل ہیں۔ پروگرام کی صدارت حاجی عزیز الرحمن نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی محمد فروز قاسمی نے انجام دیئے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button