جامعہ رحمت گھگھرولی میں تیرہویں رحمت کانفرنس 14فروری کو منعقد ہوگی : ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی

دیوبند، 12؍ فروری (رضوان سلمانی) جامعہ رحمت گھگھرولی سہارن پور کے تیرہویں رحمت کانفرنس کے تحت جلسہ اصلاح معاشرہ 14 فروری بروز منگل زیر سرپرستی عاشق ملت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل ہونا طے پایا۔ اسی سلسلے میں جلسہ کے کاموں کاجائزہ لیاجارہا ہے، وقت قریب ہونے کے پیش نظر ادارے کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے علاقے کے افراد کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں کاموں میں تیزی لانے اور جلد ازجلد تکمیل تک پہونچانے پر زور دیا گیا،جلسہ کی تاریخ مقرر ہونے کے بعد سے ہی تیاری مسلسل جاری ہے۔
اس موقع پر مولانا نے بتایا کہ جامعہ کی شناخت روز اول سے دین کی اشاعت پر مبنی ہے،اس لئے قوم میں بیداری پیدا کرنے اور اسلام پر مضبوطی سے قائم رہنے اور ایمانی حرارت تیز کرنے کے لیے ہرسال جلسہ منعقد کیا جاتا ہے،جس کا شدت سے تمام احباب انتظار کرتے ہیں۔اس جلسہ میں ملک سے مشاہیر علمائے کرام اور برادران اسلام اور ماہرین تعلیم تشریف لارہے ہیں۔اس میٹنگ میں گھگھرولی بستی کے حضرات کے ساتھ ساتھ علاقہ بھر کے ذمہ دار حضرات بھی شریک رہے اور اجلاس کے کاموں کو تقسیم کر کے ذمہ داریاں طے کی گئیں۔ مشورہ میں جامعہ کے تمام خدام و کار کنان حضرات شریک رہے۔