دیوبند

جامعہ الہدایہ نگلہ راعی میں جمعیۃ یوتھ کلب کیمپ کا انعقاد

نوجوان قوم کا مستقبل ہوتا ہے ، اگر یہ برباد ہوگیا تو قوم ختم ہوجائے گی: حافظ محمد فرقان اسعدی

دیوبند، یکم؍ فروری (رضوان سلمانی) جمعیۃ یوتھ کلب کے زیر اہتمام جامعہ الہدایہ نگلہ راعی میں جامعہ عائشہ الصدیقہ للبنات کی طالبات کااسکاؤٹ اینڈ گائڈ کے اختتامی ٹریننگ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کی صدارت جمعیۃ علما مغربی اترپردیش کے نائب صدر حافظ محمد فرقان اسعدی نے کی،جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جمعیۃ یوتھ کلب کے سکریٹری مولانا احمد عبد اللہ قاسمی نے شرکت کی۔

اس موقع پرمولانا احمد عبد اللہ قاسمی نے کہا کہ ہمارا مقصد اللہ کی مخلوق کی مدد کرنا ہے،اسکاؤٹ کے ذریعہ ذہنی جسمانی اور فکری نشوونما ہوتی ہے،خدمت خلق کے لئے ہم سبھی کو ذہنی اور فکری طور سے تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جذبہ خدمت کے بغیر اچھا انسان نہیں بن سکتا،ہمارے اکابر کا خواب ہے کہ ہمارا ہر ایک بچہ،بچی،نوجوان اچھا شہری ہونے کے ساتھ انسانیت کے پیغام کو عام کرنے والا بنے۔ حافظ محمد فرقان اسعدی نے کہا کہ جمعیۃ کی ہمہ جہت خدمات کے پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے اکابرین کے خواب کو شرمندہ تعبیر کے لئے سبھی کو مشترکہ کوششیں کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہوتا ہے ، اگر یہ برباد ہوگیا تو قوم ختم ہوجائے گی ، اس لئے ہمیں اپنے نوجوانوں کو فحاشی، عیاشی، بے حیائی اور بری عادتوں سے بچانا ہے اور ان کے اندر انسانیت کی بنیاد پر انسانو ں کی مدد کرنا سکھانا ہے۔ ورنہ اگر یہ بری عادتوں کا شکار ہوگئے تو تباہ وبربادی ان کا مقدر بنے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ یوتھ کلب کے ذریعہ بچو ں کو تربیت دے کر انہیں ملک اور معاشرہ کی خدمت کے لئے تیار کیا جارہا ہے تاکہ وہ ملک کی خدمت کرسکیں ۔ مولانا موسیٰ قاسمی نے کہا کہ جو شخص صحت مند اور تندرست ہوتا ہے وہ خدا کی عبادت بھی اچھی طرح کرسکتا ہے اور مخلوق خدا کی بھی مدد کرسکتا ہے۔ اس لئے یوتھ کلب سے جڑ کر اپنے آپ کو تندرست اور توانا بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ یوتھ کلب گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل ملک کی خدمت کررہا ہے ، ہر مشکل وقت میں بلاامتیاز ہر ضرورت مند کے ساتھ کھڑا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیۃ یوتھ کلب کا مقصد ایسے نوجوانوں کو اسکائوٹ اور گائڈ ٹریننگ دے کر تیار کرنا ہے جو کہ نازک حالات میں ملک کے کام آسکیں اور بلاامتیاز متأثرین کی مدد کے لئے ہمیشہ آگے رہیں۔ اس موقع پر ضلع صدر مفتی بن یامین قاسمی،ماسٹر اسلام سابق چیئرمین چرتھاول،پردھان نگلہ راعی محمد افسران،مولانا محمد احسان قاسمی،مولانا موسی قاسمی،مولانا سلیم احمد،قاری شعیب عالم قاسمی،مولانا جنید ہاشمی،قاری شاہ نواز،جاوید عالم وغیرہ شریک رہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button