
پریس ریلیز/سمستی پور (ہندوستان اردو ٹائمز) جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور،مقام و پوسٹ، کرھوا برہیتا،وایا، کلیان پور ضلع سمستی پور میں سابقہ روایات کے طرز پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی،کیونکہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں ٢٦ جنوری اور ١٥ اگست کا دن نہایت اہمیت کا حامل رہا ہے ،باشندگان ہند ١٥ اگست کو یوم آزادی اور ٢٦ جنوری کو یوم جمہوریہ کے طور پر مناتے ہیں۔
اسی روایت کے پیشِ نظر جامعہ ہذا میں پرچم کشائی کا عمل نائب ناظم ماسٹر محمد امتیاز صاحب کے ہاتھوں انجام پایا، ترانۂ ہند عزیزم عبداللہ وعبیداللہ نے پیش کیااور عزیزم عبد الواحد ،محمد عرفان اور محمد عدنان سلمہم نے جمہوریت کے عنوان سے تقریریں پیش کیں،پھر جامعہ ہذا کے استاذ مفتی محمد عاشق الٰہی صاحب قاسمی نے تاریخ آزادی و جمہوریت کو تفصیل سے بیان کیا۔
جامعہ ہذا کے ناظم قاری ممتاز احمد صاحب جامعی، جنرل سکریٹری الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ اور مولانا محبوب عالم قاسمی صدر مدرس جامعہ ہذا کی غیر موجودگی میں پروگرام کو کامیاب بنانے میں نائب ناظم جامعہ،اساتذۂ جامعہ مولانا محمد شارق انور قاسمی،مفتی عاشق الٰہی صاحب قاسمی اور حافظ محمد فخر عالم صاحب پیش پیش رہے
شرکائے مجلس میں جناب سمیع احمد عرف لڈو صاحب،الحاج ماسٹر محمد اختر صاحب پرشوتم پور،رئیس اختر صاحب،پرشوتم پور اور مجیب الرحمٰن صاحب کلیان پور وغیرہم کے اسماء قابل ذکر ہیں۔
اخیر میں نائب ناظم جامعہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مٹھائیوں کی تقسیم کے ساتھ پروگرام ختم ہوا