بہار

جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں سالانہ امتحان واختتامی مجلس اختتام پذیر

سمستی پور (ہندوستان اردو ٹائمز) الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ*_جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور_* کرھوا برہیتا،وایا کلیان پور ضلع سمستی پور میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ تعطیل سے قبل امتحان سالانہ کا انعقاد ہوا،جس میں مختلف علاقوں سے ممتحنین حضرات تشریف لائے اور جائزہ لینے کے بعد اچھے تأثرات سےبھی نوازا، امتحان میں کامیابی، وداعیہ اور پورے سال کی محنت کا نتیجہ اخذ کرنے کے لئے اختتامی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا،

جس میں جامعہ ہذا کے طلبہ و طالبات میں سے امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے کو خصوصی اور بقیہ کو عمومی انعامات سے نوازا گیا اور حوصلہ افزائی کے کلمات کہے گئے۔اس اجلاس کا آغاز محمد حذیفہ سلمہ ولد قاری ممتاز احمد صاحب جامعی کی تلاوت سے ہوا،نعت نبی محمد عبداللہ لدورا اور محمد فیضان نیپالی نے پیش کیا جبکہ تقریر کرنے کی سعادت محمد شاھد نیپالی کو حاصل ہوئی، مذکورہ اجلاس کی صدارت حضرت مولانا محمد احسان صاحب القاسمی امام چھوٹی مسجد چکمہسی فرما رہے تھے، نظامت کی ذمہ داری عزیزم آفتاب احمد ولد محمد امتیاز سلمہ نےنبھایا، موصوف نے جامعہ ہذا کے تعارف کے دوران بتایا کہ اس کی بنیاد ٢٠٠٥ میں ہی پڑی اور ١٧,سال کے عرصے سے تعلیمی و تربیتی خدمات انجام دے رہاہے،

نیز یہاں مدارس کی ضرورت اس طور پر بھی تھی کہ اس علاقے کی اکثریت اسلام اور شعائر اسلام تک سے ناواقف تھی اور ہر چہار جانب تقریباً ٢٠,کیلو میٹر کے اندر کوئی معیاری ادارہ نہیں تھا جو صحیح رہنمائی کرسکے۔ مہمانان خصوصی میں حضرت مولانا صبغت اللہ صاحب مظاہری امام جامع مسجد چکمہسی اورماسٹر رضی احمد صاحب چکمہسی مدعو تھے، حضرت مولانا محمد خالد سیف اللہ صاحب ندوی نروچھ دربھنگہ نے اپنے تاثرات میں اس بات کا اظہار فرمایا کہ مدارس اسلامیہ ایک پاورہاؤس ہے جہاں سے علم کی روشنی ملتی ہے اور لوگوں کے دلوں کو علوم دینیہ کی روشنی سے منور کیا جاتا ہے نیز مولانا محمد انعام الحق صاحب قاسمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ دینی تعلیم کا ڈھانچہ قرآن کریم ہےاور قرآن کریم کی صحیح تعلیم انہی مدارس سے ملتی ہے نیز صحیح مخارج، عمدہ اسلوب و آواز کے ساتھ پڑھنا بھی اہم ذمہداری ہے ورنہ پکڑ کا سبب بنے گا ۔

اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار جامعہ ہذا کے نائب ناظم ماسٹر محمد امتیاز صاحب اور مولانا محبوب عالم صاحب قاسمی صدر مدرس جامعہ ہذا نے مشترکہ طور پر ادا کیا، جبکہ دیگر شرکائےمجلس میں طلبہ کے والدین و رشتے دار کے علاوہ حافظ محمد فخر عالم صاحب امام مسجد کرھوا، حافظ محمد مراد صاحب امام سید پور مسجد اور حافظ محمد شمشیر عالم صاحب مالی نگر سمری کی موجودگی نے رونق بزم میں اضافہ کردیا۔
اخیر میں جامعہ ہذا کے ناظم و بانی قاری ممتاز احمد صاحب جامعی جنرل سکریٹری الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور صدر مجلس کی دعا پر پروگرام بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button