ممبئی

جالنہ میں قرآن وحدیث فیسٹیول کا آغاز کتابوں کی خریداری کے ساتھ دینی و دعوتی پروگرام بھی انعقاد

موجودہ انسانی معاشرہ کی گمراہی کا واحد وجہ قرآن وحدیث سے غفلت ہے: مولانا محمد نسیم الدین مفتاحی

جالنہ: 18 ستمبر (حافظ احمد ) عصر حاضر میں انسانی معاشرہ جو گمراہیوں، بے چینی اور بحران کا شکار ہے اس کی واحد وجہ قرآن وحدیث کی تعلیمات سے روگردانی ہے، جب تک انسانیت کتاب اللہ سے منسلک و وابستہ نہیں ہوگی وہ مزید قعر مذلت میں گرتی چلی جائے گی، ایسے خیالات کا اظہار مولانا محمد نسیم الدین مفتاحی صدر المدرسین کاشف العلوم اورنگ آباد نے قران وحدیث فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر کیا،
گذشتہ روز بتاریخ ١٧- ستمبر بروز جمعہ بعد نماز جمعہ اقصیٰ فنکشن ہال یوسف کالونی قدیم جالنہ میں قرآن وحدیث فیسٹیول کا افتتاح مولانا محمد نسیم الدین مفتاحی کے ذریعہ عمل میں آیا، افتتاحی تقریب میں مقامی و بیرونی علماء کرام و دانشوران ملت نے شرکت کی، مولانا عبد الرؤف ندوی نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ یہ فیسٹیول ہماری موجودہ نسل کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کا ذریعہ بنے گا،

مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی ناظم دارالعلوم زکریا و نائب صدر جمعیت علماء مرہٹواڑہ نے تمام اہلیان جالنہ سے اپیل کی کہ ہمارے شہر میں یہ مبارک کوشش قرآن وحدیث فیسٹیول کی شکل میں پہلی بار ہورہی ہے ، آج نیٹ اور موبائل کے کثرتِ استعمال کی وجہ سے ہم لوگ کتابوں اور ان کے مطالعہ سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں اور جس کی وجہ سے موبائل کلچر کو فروغ مل رہا ہے،اس لئے یہ ہمارا امتحان ہے کہ ہم کتنا اللہ کی کتاب و علوم اسلامیہ سے تعلق رکھتے ہیں لہذا اس کو کامیاب بنائیں اور اس کے تمام پروگراموں میں اپنے نوجوانوں و خواتین کو شریک کریں اور یہاں جو رعایت کے ساتھ تمام موضوعات پر کتابیں فراہم ہوجارہی ہیں اسے غنیمت سمجھیں،

مفتی عبد الرحمن صاحب نائیگاوی نے کہا کہ ہم اور ہمارے علماء کرام لوگ قرآن وحدیث کی نسبت کو دیکھتے ہوئے اس فیسٹیول سے وابستہ ہوئے ہیں، آج مسلم معاشرہ قرآن وحدیث کی غفلت اور ان سے دوری کی وجہ سے مختلف مسائل سے دوچار ہے، اس طرح کی کوشش کا ہمیں استقبال کرنا چاہیے، اس سے قبل حافظ عمر خان آرگنائزر قرآن وحدیث فیسٹیول نے اس فیسٹیول کے انعقاد کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی، ان کے علاوہ حافظ عبد العظیم صدر جمعیت علماء شہر اورنگ آباد اور حافظ اقبال انصاری اور نگ آباد نے بھی اپنے جامع خیالات کا اظہار کیا،

اس پروگرام میں مقامی دیگراکابر علماء کرام میں مولانا شیخ حبیب صاحب، مفتی محمد احسان صاحب، مولانا زبیر ندوی، مولانا احسان ندوی، مفتی محمد فاروق، مفتی محمد سہیل، حافظ محمد زبیر، محمد مشیر ندوی، مولانا فضل الرحیم صاحب، محمد ایوب خان جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ضلع جالنہ،محمد افتخار الدین، اکبر خان صاحب صدر مدرسہ فیض العلوم، حاجی عبد العزیز صدر بلال مسجد، مولانا حقانی صاحب مولانا ابوذر ندوی مولانا محمد شعیب ندوی و عوام وخواص نے بڑی تعداد میں شرکت کی،

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close