
ممبئی ، 25دسمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی کے بعد ان کے ساتھی اداکار شیزان خان بھی شک کی زد میں آگئے ہیں۔ اداکارہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ شیزان تیونشا کو بہت پریشان کر رہا تھا۔ جس کی وجہ سے اس نے ایسا قدم اٹھایا۔ اداکارہ نے خودکشی کیوں کی ، اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ دریں اثنا، شیزان کی والدہ کاکہنا تھا کہ تیونشا ان کے بچے جیسی تھی۔
شیزان کی والدہ نے کہا کہ تونیشا بہت پیاری بچی تھی، میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی، وہ بھی میرے بچے جیسی تھی ، پولیس اپنا کام کر رہی ہے،شیزان بھی پولیس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے،جو سچ ہے ، وہ سب کے سامنے آجائے گا۔خیال رہے کہ عدالت کے حکم کے مطابق شیزان محمد خان کو 28 دسمبر تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے تحت شیزان محمد خان سے تیونشا شرما کی خودکشی کیس کے حوالے سے 4 دن کی پولیس حراست میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ تیونشا کی والدہ نے پولیس کو اپنی شکایت میں بتایا تھا کہ شیزان محمد خان سے بریک اپ کے بعد ان کی بیٹی تناؤ میں رہنے لگی اور ہفتہ کے روز تنگ آکر اس نے آخر کار خودکشی کرکے خود کو فنا کے گھاٹ اتارلیا۔ہفتہ کو تیونشا کی لاش سیٹ پر واش روم کے اندر لٹکی ہوئی ملی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ تونیشا نے ڈپریشن کے باعث خودکشی کو گلے لگا لیا ہے۔ اس معاملہ میں شیزان محمد کے خلاف اداکارہ کو خودکشی کے لیے اکسانے پر ایف آئی آر بھی درج کیا گیا ہے ۔