دیوبند

تین مہینے بند رہیں گی 16ٹرینیں ، مسافروں کی پریشانیوں میں ہوگا اضافہ

دیوبند ، 19؍ نومبر (رضوان سلمانی) ریلوے بورڈ نے آنے والے دنو ںمیں ممکنہ کہرے کے پیش نظر سہارنپور سے ہوکر گزرنے والی 16ٹرینوں کو دسمبر ماہ سے تین مہینہ کے لئے منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ایسی صورت حال میں مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نومبر ماہ سے ہی ٹرینوں کی لیٹ لطیفی جاری ہے ، کئی اہم ٹرینیں اپنے متعینہ وقت سے دیری سے چل رہی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،اب محکمہ ریلوے نے دسمبر ، جنوری اور فروری 2023میں کہرے کے پیش نظر ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ تین مہینہ تک سہارنپور سے گزرنے والی جن سیوا ایکسپریس ، اکال تخت ایکسپریس ، شہید ایکسپریس، درگیانہ ایکسپریس وغیرہ 16ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ جن میں بن منکھی امرت سر جن سیوا ایکسپریس 3دسمبر سے 28فروری 2023تک امرت سر بن منکھی امرت سر جن سیوا ایکسپریس یکم دسمبر سے 2مارچ تک برونی انبالہ کینٹ ایکسپریس ، 5دسمبر سے 2 مارچ تک انبالہ کینٹ برونی ایکسپریس ، 3دسمبر سے 28فروری تک امرت سر جے نگر شہید ایکسپریس،

یکم؍ دسمبر سے 28فروری تک جے نگر امر ت سرشہید ایکسپریس، 3دسمبر سے 2مارچ تک ڈربو گڑھ چندی گڑھ ایکسپریس ، 2دسمبر سے 27فروری تک چندی گڑھ ڈربو گڑھ ایکسپریس ، 4دسمبر سے یکم مارچ تک ٹاٹا نگر امرت سر جلیانوالہ باغ ایکسپریس ، 5دسمبر سے 27فروری تک امرت سر ٹاٹا نگر جلیاں والا باغ ایکسپریس ، 7دسمبر سے یکم مارچ تک ہری دوار ممبئی لوک مانئے تلک ایکسپریس ، 2دسمبر سے 28فروری تک ممبئی سے ہری دوار لوک مانئے تلک ایکسپریس ، یکم دسمبر سے 27فروری تک کلکتہ امرت سر اکال تخت ایکسپریس ، 4دسمبر سے 26فروری تک امرت سر کلکتہ اکال تخت ایکسپریس ، 6دسمبر سے 28فروری تک کلکتہ امرت سر درگیانہ ایکسپریس ، 3دسمبر سے 28فروری تک امرت سر کلکتہ درگیانہ ایکسپریس ، 5دسمبر سے 2مارچ تک منسوخ رہیں گی۔ ان ٹرینوںکے منسوخ رہنے سے ہزاروں مسافروں کو پریشانیو ںکا سامنا کرنا پڑے گا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button