بین الاقوامیعجیب و غریب
توہین باری تعالیٰ کے الزام میں ایک شخص گرفتار

سعودی عرب کے علاقے عسیر میں ظہران الجنوب گورنری کی پولیس نے ایک شہری کو "خدا تعالیٰ کی توہین” کی مبینہ توہین کے الزام میں گرفتار کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شخص "نفسیاتی عارضے کا شکار” ہے اور اس کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسے مزید تفتیش کے لیے مجاز اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر "ج الف” نامی شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے خلاف عوامی غصہ اس وقت سامنے آیا جب اس کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اسے مبینہ طور پراللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سنیپ چیٹ پر پوسٹ کردہ ویڈیو گستاخانہ ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر اس شخص کے خلاف سخت عوامی رد عمل سامنے آیا ہے۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز