تنقید و تبصرہ

کتاب تذکرہ سلطان العلماء اہل علم کے لیے ایک قیمتی سوغات : مفتی منظور احمد قاسمی ملوا

الحمدلله والصلوة علي رسوله،
اکابرین کی سوانح اور علمی وعملی نقوش کومرتب کرکےنئی نسل کےسامنےاجاگرکرنےکارواج زمانہ درازسے چلتاآرہاہے،ان کی حیات طیبہ کےتمام گوشوں کوقیدتحریرمیں لانا نسل نوکےلئے مشعل راہ ہے،انکی عباداتوں وریاضاتوں اورعلمی وعملی میدان میں قربانیوں سے واقفیت نئے فضلاء کےلیے تازیانہ کاکام کرتاہے،اورجدجہد صبراستقامت للہیت اورفنا فی اللہ سےعبارت انکی زندگی کےاوراق کامطالعہ پست حوصلہ اورپست ہمت لوگوں کو عقاب کی پرواز عطاکرتاہے،اورویسے بھی عقلاوعرفا انکی دینی وعلمی بےلوث خدمات سے جانکاری امت کےہرپڑھےلکھے فردکےلیے ضروری ہے،
الحمدللہ ہردورمیں ایسے فضلاء اورعلماء موجودرہےہیں،جواپنےاکابر علماء کےسوانح نقوش اوردینی کارناموں سےامت کوروشناس کرانےکےلیے بیش بہاں خدمات سرانجام دےرہےہیں،اورتاروزمحشردیتے رہیں گے۔ ان شاءاللہ۔

ان میں سرفہرست ہمارے مخدوم المکرم والمشفق جناب حضرت مولاناومفتی "خلیل الرحمن "صاحب برنی صاحب دام ظلہم فرزندارجمند حضرت الحاج مولانا وقاری "شفیق الرحمن” صاحب بلندشہر ی دامت برکاتہم استاذتجویدوقراءت دارالعلوم دیوبندہیں،جوتالیفی وتصنیفی میدان کےشہسوارہیں،انکواللہﷻ نے لکھنےپڑھنے کابہت ذوق عطافرمایاہے،وہ اردو ادب کےایک کامیاب اورزونویس مصنف ہیں ،انکی نگارشات ملک اور بیرون ملک میں بڑی دلچسپی سے پڑھی جاتی ہے،اوران کی تحریرات مشہور ومعروف مجلات میں شائع ہوتی ہیں،
موصوف کواپنےاکابرین سےبڑا عقیدت مندانہ تعلق ہے ،اوربالخصوص اپنے اساتذہ سے بڑاربط بلکہ انکےعاشق زار ہیں،اوراپنےاساتذہ سے اٹوٹ محبت کرتےہیں ،اس لیے وقتافوقتااپنےمرحوم اساتذہ پرخامہ فرسائی کرتےرہتےہیں،دارالعلوم دیوبندکےسابق شیخ الحديث حضرت مولانانصیراحمدخان صاحب ؒ پران کی کتاب” نقوش حیات” کئی سال پہلےمنصہ شہود پرآچکی ہے،
ابھی فی الحال ان کی تازہ ترین نئی تالیف رئیس المحدثین حضرت اقدس مولاناومفتی سعیداحمدصاحب پالن پوریؒ سابق شیخ الحدیث وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبندکی حیات طیبہ پر”تذکرہ سلطان العلماء "کےنام سے موسوم ساڑھےسات سو صفحات پرمشتمل ضخیم کتاب شائع ہوچکی ہے،جوان شاءاللہ شوق کےہاتھوں لی جائے گی،اور ذوق کی آنکھوں سے پڑھی جائے گی،اور مؤلف کی دیگرتصانیف کی طرح پذیرائی حاصل کرےگی،(ان شاءاللہ۔)کتاب کی مقبولیت کاندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ پہلے ہفتہ میں ہی 500نسخے بک ہوچکے ہیں زیادہ کچھ نالکھتے ہوئےقارئئن کرام سے گزارش ہے کہ کتاب کےبارے میں اکابرعلماء کی تقاریظ وتاثرات کاضرورمطالعہ کریں۔

دعاہے کہ اللہ ہمارے مخدوم محترم کےزورقلم میں اضافہ فرمائے،اور مزیدخدمت دین کی توفیق عطافرمائے،
آمین یارب العالمین۔

کتبہ۔۔

منظوراحمدقاسمی اسعدنگرملوا
معین المدرسین دارالعلوم پوکرن

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close