حیدرآباد

تلنگانہ ایجوکیشنل کانکلیو 2022، طلبہ میں ا یوارڈس کی تقسیم

حیدرآباد(راست) تلنگانہ ایجوکیشنل کانکلیو وائو ایجوکیشنل اکیڈیمی اور نووبالک ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام دس اگست بروز چہارشنبہ شام چار بجے مدینہ ایجوکیشن سنٹر نامپلی میںمنعقدہوگا۔ اے کے خان (آئی پی ایس ) ، بی شفیع اللہ (آئی ایف ایس)،عامر علی خان( آئی اے ایس)، سید عمر جلیل(آئی اے ایس)، محمد حسبیب اللہ (چیئرمین یونیورسٹی سوسائٹی آف ایجوکیشن)، خلیق الرحمن (ٹی آر ایس قائد)، فراز فرشوری (موٹیویشنل اسپیکر)، فائق ناصر(ٹمریز)، ایم اے لطیف (ٹمریز) اور کے ایم فاصی شرکت کریں گے۔

تلنگانہ مائناریٹی ریسڈیشنل کالج کے انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے ساتھ دیگرکالجس کے طلبہ میں بھی ایوارڈس کی تقسیم کی جائے گی۔ طلبہ کوآئی اے ایس اور آئی پی ایس بننے کیلئے رہنمائی کی جائے گی۔بیسٹ پرنسپل(کالج)، بیسٹ لکچرر ، بیسٹ اسٹوڈنٹس ایوارڈس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ ڈاکٹرسیدہارون( ووائو ایجوکیشنل اکیڈیمی)غلام ایم محی الدین(نووبالک ایجوکیشنل سوسائٹی) اورایس باس ایونٹس کے سی ای او محمداعجاز شریف نے تمام سے شرکت کی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button