حیدرآباد

تلنگانہ آئیکن ایوارڈ کا حیدرآباد میں انعقاد،مختلف کمپنیوں کی شرکت

حیدرآباد(راست) اپ اسکیل میک اکیڈیمی اور تلنگانہ بلاگرس کی جانب سے تلنگانہ آئیکن ایوارڈ کاانعقادحیدرآباد میں عمل میں آیا۔ جس میں مختلف کمپنیوں کے عہدیداروں کے علاوہ مشہور ومعروف بلاگرس نے شرکت کی۔ اس ایونٹ کا مقصد نئی کاروباری اداروں کو دنیا سے واقف کروانا اوران کو مختلف سہولیات سے واقف کروانا ہے۔ اس کے علاوہ ہنرمند افراد کوان کمپنیو ںسے جوڑنا ہے تاکہ کمپنی کو اچھے ہنرمند افراد مل سکے اور لوگو ںکوروزگارحاصل ہو۔خواتین کو خود مکتفی بنانے پر بھی اس ایونٹ میں زوردیاگیا۔فائونڈر آف تلنگانہ بلاگرس کمیونٹی اور گلوبل بلاگرس کمیونٹی کے بانی عبدالمعید نے کہاکہ میک ان انڈیا کی طرز پراس پروگرام کومنعقدکیاگیا ہے کہ تاکہ ہندوستان کے کاروباری ادارے ترقی کریں اور ان میں وسعت ہو۔ انہوں نے کہاکہ اس کا مقصد ہندوستان کے کاروباری ادارے ترقی کرسکے اورپھیل سکے۔انہوں نے کہاکہ آنے والے وقتوں میں ہم اپنا دائرہ اوربڑھائیں گے اور اس طرح کے پروگرام ہندوستان میں کریں گے۔ تاکہ کمپنیوں اور بلاگرس کوفائدہ مل سکے۔انہوں نے کہاکہ اس ایونٹ کے ذریعہ ہم نے کئی بلاگرس اور کمپنیوں کوایک چھت تلے جمع کرتے ہوئے ان سے ایک دوسرے کا تعارف کروایاجس کامقصد کمپنی کوسوشیل میڈیا پرتشہیر کرنے کی سہولیات دستیاب ہوسکے۔ اس سے بلاگرس اور کمپنی دونوں کا فائدہ ہوگا۔ کمپنیوں کا پرموشن ہوگا اور بلاگرس کوبھی ایک اچھا معاوضہ ملے ۔اس ایونٹ کا اہم مقصد اسمال انڈسٹری کومضبوط کرنا اورآگے بڑھانا ہے اور لوگ خود روزگار طورپراپنا چھوٹا کاروبار کرسکے ۔ اس موقع پر بہترین مظاہرہ کرنے والی مختلف کمپنیوں کوایوارڈس دیئے گئے اور اچھے بلاگس بنانے پربلاگرس کوایوارڈ دے کران کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ مقررین نے اپنی تقاریر میں بتایاکہ سوشیل میڈیا کے استعمال کے ذریعہ کس طرح تشہیر کی جائے۔ اور سوشیل میڈیا پر اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے بارے یں تفصیلی طورپر بتائے گئے۔ پرزنٹیشن کے ذریعہ ویڈیوزبنانے اور مواد کس طرح تیار کرنے کے بارے میں بتایاگیا۔ماہربلاگرس نے نئے بلاگرس کواپنی تقاریر میں بتایاکہ آپ کے ویڈیو پیش کرنے کے طریقہ میں نیا پن ہونا چاہئے اور اس کے لیے آپ کوسخت محنت کرنی ہوگی۔ اس موقع پر گروپ مباحث ہوئے اور ایک دوسرے کا تعارف کروایاگیا تاکہ بلاگرس اور اداروں میں تال میل ہو۔ اس ایونٹ میں حیدرآبادی فلم انڈسٹری ،بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کے علاوہ مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button