تلنگانہ انٹلکچیول فورم کی جانب سے سوامی وویکانند یوم پیدائش کی اختتامی تقاریب

حیدرآباد(راست) تلنگانہ انٹلیکچوئل فورم کی جانب سے سوامی وویکانند کی 160 ویں یوم پیدائش کی اختتامی تقاریب کا انعقاد تلنگانہ سرسوتی پریشد آڈیٹوریم عابڈس میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر ریٹائرڈ جسٹس ڈاکٹر جی چندرایا چیئرمین تلنگانہ اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میںانہوں نے پروگرام کے انعقاد پر TIF کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سوامی وویکانند کی زندگی تحریک سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوامی جی ہندوستانی نشاۃ ثانیہ کا ایک مظہر تھے جنہوں نے دنیا کو ہندوستانی ثقافت کا جوہر دکھایا۔ انہوں نے اس موقع پر منتظمین پر زور دیا کہ وہ وویکانند کی شاندار تقریروں کو عوام کوسننے کیلئے انتظامات کریں تاکہ نوجوانو ںمیں سوامی وویکانند کے پیغامات اورتعلیمات عام ہوسکیں۔ ڈاکٹر اے اشوک (آئی اے ایس ریٹائرڈو ڈائریکٹر جنرل ایڈیشنل ایم سی آر ایم ایچ آر ڈی )نے کہا کہ سوامی وویکانند ہندوستان کی ترقی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی طاقت اور ان کی صلاحیتوں پربھرپوریقین رکھتے تھے۔
انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے نقش قدم پر چلیں تاکہ ہر کوئی اپنے مقاصد کو حاصل کر لے۔ڈاکٹر راج نارائن مدیراج صدر تلنگانہ انٹلیکچول فورم نے اپنی خیرمقدمی تقریر میں طلبہ اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ قوم کی تعمیر کے لیے کام کریں اور ملک کو مضبوط بنانے کے لیے قومی یکجہتی کے لیے کوشش کریں۔ اس موقع پر ٹی آئی ایف نے ڈاکٹر چنالا وینکٹیشورلو، کپتان ڈاکٹر ٹی پی سنگھ، سنیدھانم کرشنا شرما، ڈاکٹر سریتا، وی پربھاکر راؤ، رامانندم وینکٹیشور راؤ، سدامالا ریڈی، لکشمن کمار، رامانندم ویربھدر راؤ، کو قومی اتحاد ایوارڈ 2023 پیش کیاگیا۔ اس کے علاوہ شیخ نور صباء ( ماہر تعلیم) کو جسٹس ڈی چندرا کے ہاتھوں یوتھ ایوارڈ2023دیاگیا۔شیخ نورصباء نے کورونا وباء کے دوران عوام کی خدمت کی تھی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر شروتی، کشبو گپتا، گری نالہ، گنڈلہ نکھل ریڈی، یوتھ ریڈ کراس سوسائٹی کے ممبران، اے ایس این فارمیسی کالج تینالی گنٹور ضلع کو قومی یوتھ ایوارڈ پیش کیے گئے۔ شیخ رحمت اللہ (فلم اداکار وپرڈیوسر)، مومننی بہومتی ، پریم چند مون جین ، ڈاکٹرمحمداختر علی ،میر ڈی جیا سدھا چودھری ، ڈاکٹرروی تیجا اور ای اڈیا سری نے بھی خطاب کیا۔ اندرا پریہ درشنی ڈگری کالج برائے خواتین نامپلی ، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بیگم پیٹ، کستوربا گاندھی ڈگری اور پی جی کالج برائے خواتین، سینٹ اینز کالج برائے خواتین مہدی پٹنم اور پرگتی مہاودیالیہ ڈگری اور پی جی کے طلبہ نے رنگا رنگ وثقافتی پروگرام پیش کئے۔