حیدرآباد

تلنگانہ اقلیتی اقامتی کالج بارکس بوائز1میں تہنیتی تقریب

حیدرآباد(راست) حکومت تلنگانہ کی جانب سے چلائے جانے والے کالج بارکس بوائز 1میں نیٹ ،C.A, IIT،CLAT کی دی جانے والی بہترین کوچنگ کے ذریعہ طلباء نے NIT،IIT،MBBS، BDS،C.A،CLATاور CSمیں اعلیٰ نشانات کے ذریعہ آل انڈیا سطح کے عمدہ واعلیٰ کالجس میں داخلہ پایا ہے۔ ان کے اعزاز میں ٹمریز کے سکریٹری بی شفیع اللہ نے بارکس بوائز کالج میں پرنسپل اسٹاف ممبرس اور طلباء کو تہنیت پیش کی۔

اس موقع پر داخلہ حاصل کرنے والے طلباء کے والدین اور سرپرستوں نے شرکت کی۔ سکریٹری شفیع اللہ نے کامیاب طلبا میں نقد ی انعامات تقسیم کئے۔ والدین نے انعامات کی تقسیم پر تمام کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھررائو اور ٹمریز کے سکریٹری بی شفیع اللہ کابھی شکریہ ادا کیا۔

اس تہنیتی تقریب میں DMWOمحمدالیاس، RLCجانی میاں، ویجلنس ٹیم کے مبرس ،اکیڈیمک کوارڈنیٹر ، فرحین فاطمہ اورسوسائٹی کے انجینئرس نے شرکت ک۔ آخر میں پرنسپل صفیہ بیگم کے شکریہ پر اس تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button