تعلیم

کیرل میں شروع ہوئی ملک کی پہلی ڈیجیٹل یونیورسٹی ،گورنر عارف محمد خان نے کیا افتتاح

نئی دہلی،27؍مارچ(آئی این ایس انڈیا) کیرل نے تعلیم کے میدان میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تروننت پورم کے قریب منگلا پورم میں ملک کی پہلی ڈیجیٹل یونیورسٹی شروع کی ہے۔ گورنر عارف محمد خان نے ریاستی وزیر اعلی پنرائی وجین کی صدارت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔

India's first Digital University comes up in Kerala - The Financial Express

اس موقع پر وزیر اعلی پنرائی وجین اور گورنر عارف محمد خان ، جو کیرل یونیورسٹی آف ڈیجیٹل سائنسز ، انوویشن اینڈ ٹکنالوجی (کے یو ڈی ایس آئی ٹی ) کے چانسلر بھی ہیں ،انہوں نے اس موقع پر خطاب کیا۔اعلی تعلیم کے میدان میں ریاستی حکومت کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے گورنر خان نے کہا کہ ڈیجیٹل یونیورسٹی کا آغاز نئی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے اور اس کے ذریعے لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کے ریاستی حکومت کے عزم کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ یونیورسٹی اعلی تعلیم اور ٹکنالوجی کے میدان میں اہم کردار ادا کرے گی۔

India's first Digital Varsity comes up in Kerala

گورنر نے کہا کہ ہماری زندگی میں تعلیم کا کردار بہت اہم ہے۔ اس سے ہمیں ہمت ، افہام و تفہیم اور اتحاد کی تفہیم ملتی ہے۔ یہ ہمیں جہالت سے بھی آزاد کرتا ہے۔ وزیر اعلی پنرائی وجین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی یونیورسٹی ہے اور اس کے ذریعے نوجوانوں کے لئے عظیم مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں تکنیکی طور پر بہت ساری تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ہمیں اس کے لئے باصلاحیت افراد کو فروغ دینے اور تکنیکی طور پر اہل بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے توسط سے مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے فوائد عوام کے لئے دستیاب ہوں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close