تعلیم

فاصلاتی طرز تعلیم سے دسویں اور بارہویں کی تعلیم کے مواقع

۱۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئ دہلی ۔ یہ ایک مرکزی یونیورسٹی ہے۔ یہ پرائیوٹ اگزامینشن اسکیم کے تحت دسویں اور بارہویں کے امتحانات منعقد کرتا ہے۔ رجسٹریشن ہر سال اکتوبر نومبر کو دوران ہوتا ہے اور رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپیہ ہے۔ امتحان کی تیاری کے لۓ این-سی-ای-آر-ٹی کی کتابوں سے رجوع کریں۔ امتحان فروری-مارچ میں منعقد کیا جاتا ہے۔ مزید جانکاری کے لۓ jmi.ac.in پر کلک کریں ۔ امتحانات جامعہ ملیہ اسلامیہ ، دہلی کیمپس میں ریگولر امتحانات کے ساتھ منعقد کۓ جاتے ہیں ۔

۲۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بھی ایک مرکزی ادارہ پے۔ یہ اپنے سینٹر آف ڈیسٹینس ایجوکیشن کے ذریعہ آرٹس اور کآمرس مضامین کے ساتھ بارہویں کے امتحانات منعقد کرتا پے۔ دو سال کی فیس چھ ہزار کے آس پاس ہے جس میں اسٹڈی مٹیریل کی فیس بھی شامل ہے۔ ملک میں اس کے اسٹڈی سنٹر پورنیہ ، مرادآباد ، ویلور اور کشن گنج میں ہے۔ مزید جانکاری کے لۓ 8810030011 یا cdeamu.ac.in پر رابطہ کریں۔

۳۔ بہار بورڈ آف اوپن اسکولنگ اینڈ اگزامینیشن ، پٹنہ سکینڈری ( دسویں ) اور آرٹس، سائنس اور کآمرس کے سینئر سکینڈری ( بارہویں ) سطح کے امتحانات منعقد کرتا ہے ۔ صوبہ بہار کے تقریبا ہر شہر میں اس کے اسٹڈی سنٹر ہیں ۔ رجسٹریشن فیس کافی کم ہے۔ مزید جانکاری کے لۓ bbose.org پر کلک کریں۔

۴۔ نالندہ اوپن یونیورسٹی، پٹنہ بھار سرکار کی یونیورسٹی ہے۔ اس کے کرسیز اور امتحانات بھی پورے ملک میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔سینئر سکینڈری امتحانات کی سطح پر اس کے امتحانات کو انٹرمیڈیٹ کہا جاتا ہے۔ آرٹس ، سائنس اور کآمرس مضامین کے ساتھ یہاں سے انٹرمیڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ داخلہ فیس بھی بہت زیادہ نہیں ہے۔ لڑکیوں ، درج فہرست ذات اور بیکورڈ کلاس کے طالبعلموں کے لۓ فیس میں کمی کی جاتی ہے۔ مفصل جانکاری کے لۓ اس کی ویب سائٹ پر کلک کریں :-
nalandaopenuniversity.com

۵۔ نیشل انسٹیچیوٹ آف اوپن اسکولنگ ملکی سطح کا اسکول بورڈ ہے۔ اسکے اسٹڈی سینٹر ملک بھر میں موجود ہیں۔ مختلف داخلہ اسکیم کے تحت یہاں داخلہ دیا جاتا۔ سکینڈری اور سینئر سکینڈری سطح پر بہت سے مضامین دستیاب ہیں۔
اپنی پسند ، اور کیرئر کے مطابق آپ مضامین کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ جو بچے سی۔بی۔ایس۔ای کے امتحانات میں ناکام ہو جاتے ہیں ہیں ویسے بچے بھی اگر چاہیں تو کریڈٹ ٹرانسفر کے ذریعہ این آئ او ایس سے صرف ان مضامین کے امتحان دے سکتے ہیں جن میں سے سی۔ بی۔ایس۔ای میں ناکام ہوۓ تھے۔ اس کی ویب سائٹ ہے :-
nios.ac.in

۶۔ سی بی ایس ای پرائیوٹ رجسٹریشن کے تحت بارہویں کے امتحانات دینے کی سہولت دیتا ہے۔ ایسے بچے بھی ریگولر بچوں کے ساتھ ہی امتحان دیتے ہیں ۔ مفصل جانکاری کے کے لۓ ویب سائٹ کی اس لنک پر جائیں
cbse.nic.in/examin~1/privatec.htm

مذکورہ بالا تمام ادارے حکومت الہند سے منظور شدہ ہیں۔ اس لۓ آپ بے فکر ہو کر ان میں سے کسی بھی ادارے کے کورسیز اور امتحانات میں شامل ہو کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔

سید سر،
وھاٹس آپ نمبر 7480091185

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close