تعلیم

دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں ختم مشکوٰۃ شریف ۸/ مارچ کو!

لکشمی پور، مہراج گنج ( پریس ریلیز) سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی ۸/ مارچ بروز اتوار صبح ۱۱/ بجے دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں تکمیل حفظ قرآن وختم مشکوٰۃ شریف کی ایک پر وقار تقریب، ادارہ کے سربراہ اعلیٰ حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوگی، جس میں حفاظ کرام کو، اپنے استاذ کے روبرو اگر ایک طرف حفظ قرآن کی تکمیل کا شرف حاصل ہوگا، تو وہیں دوسری طرف عالیہ اولیٰ وثانیہ(عربی ہفتم) کے۲۴/ طلباء کے درمیان، ادارہ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا افضال احمد قاسمی”مشکوٰۃ شریف،،کی آخری حدیث پڑھاکر، کتاب کو مکمل بھی فرمائیں گے۔ ادارہ کے مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے ملت اسلامیہ سے اس نورانی وبابرکت تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close