تعلیم

چیئرمین کی کوششوں سے مدارس میں تعلیم کا بہتر ماحول!  محمد غزالی قاسمی

سیتامڑھی. ملحقہ مدارس میں پہلے کے مقابلے میں تعلیم میں کافی سدھار آیا ہے اور اساتذہ تعلیم کے تئیں اب بیدار ہوچکے ہیں, مذکورہ بالا باتیں آل بہار مدرسہ ٹیچرس ایسوی ایشن ضلع سیتامڑھی کے نائب سیکریٹری مولانا محمد غزالی نے اپنےایک پریس بیان میں کیا ہے ,مولانا غزالی نے کہا  کہ ملحقہ مدارس کے اندر تعلیمی ماحول میں جو سدھار آیا ہے یہ سب موجودہ چئرمین عبدالقیوم انصاری کی مدارس سے محبت اور ان کی محنت کا ثمرہ ہے ,اب اساتذہ بھی محنت ولگن سے پڑھانے میں لگے ہیں, پورے بہار میں تقریبا 1942مدارس امداد یافتہ ہیں ,لیکن ادھر چند سالوں میں ان مدارس میں تعلیمی انحطاط آگیا تھا, بہار کے وزیراعلی اور وزیر تعلیم نے تعلیم سے دل چسپی رکھنے والےفعال اور متحرک شخص عبد القیوم انصاری کو جب مدرسہ بورڈ کے چئرمین کے لئے نامزد کیاتو علمی حلقوں میں ایک امید کی کرن جگی کہ اب مدرسہ بورڈ کے اچھے دن ضرور آئینگے, چنانچہ عبدالقیوم انصاری نے عہدہ سنبھالتے ہی سب سے پہلےتعلیم کی بہتری کی طرف توجہ دی اور مختلف اضلاع میں پروگرام کرکے اساتذہ کو مدعو کیا اور ان کو گائڈ لائن دیا اور ان کے اندر تعلیمی بیداری پیدا کی جس کا نتیجہ ہے کہ آج ملحقہ مدارس کے اندرتعلیم میں کافی سدھار آیا ہے, ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ چئیرمین موصوف نے آن لائن وسطانیہ تا مولوی کافارم بھرنے کام شروع کرایا جو ایک انقلابی قدم ہے, جس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ اب امیدواروں کے ناموں میں میں غلطیوں کے امکانات کم ہے, وزیر تعلیم شری کرش نند ورما  نے بھی اسمبلی میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چیرمین مدرسہ کی کارکردگی کی  تعریف کی ہے, آئین  کی روشنی میں مدارس کا اختلاف ختم  کرنے کے لئے ٹرسٹ بنانے کا چئرمین کا فیصلہ تاریخی ہے اس سے مدارس کی ترقی ہوگی ورنہ پہلے ہر دومہینے میں اوپر ہی اوپر فرضی کمیٹی بن جاتی  تھی اور اساتذہ کا استحصال شروع ہوجاتا تھا,ٹرسٹ کے ذریعہ کمیٹی بننے سے مدارس میں استحکام آئیگا,اورتعلیمی ماحول بہتر بنےگا

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close