دیوبندیوپی

تعلیم کی کمی کی وجہ سے ہمارا معاشرہ ابھی بہت پیچھے ہے، اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے: تحسین علی اساروی

دیوبند، 20مارچ (رضوان سلمانی) مظفر نگر کے ایم آر ایس پبلک اسکول شیر نگر میں فیڈریشن آف مسلم جاٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آج ایک تعلیمی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی ماسٹر اسرار نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم ہی انسان کی سمت اور حالت بدل سکتی ہے۔ اس لئے ہمیں اپنے بچوں کے اندر تعلیم کے تئیں بیداری لانے کو پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے تحسین علی اساروی(کنوینر اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مظفرنگر) نے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس کے ذریعے ہم معاشرے کی برائیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ترقی کی منزل بھی طے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں صرف تعلیم کی وجہ سے دوسرے طبقات نے ترقی حاصل کی ہے جب کہ تعلیم کی کمی کی وجہ سے ہمارا معاشرہ ابھی بہت پیچھے ہے۔

انہو ں نے کہا کہ سب سے بڑی تشویش کی بات یہ ہے کہ جونیئر ہائی اسکول کے بعد بچے پڑھائی چھوڑ رہے ہیں، اس پر ہم سب کو غور کرنے کی ضرورت ہے۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر آشو چودھری نے کہا کہ بچوں کی اس غلط ذہنیت کو بدلنا ہوگا کہ پڑھ لکھ کر ملازمت نہیں ملے گی، اس ذہنیت کو دور کرنے کے لیے معاشرے سے ایسے ہیرے ڈھونڈنے ہوں گے جن کو بچے اپنا رول موڈل بنا کر ترقی کر سکے،جب یہ ہیرے ہمارے والدین، خاندان اور معاشرے کا نام روشن کریں گے، تب ہی معاشرے میں پھیلی یہ گندی ذہنیت ختم ہو سکتی ہے، جس کے لیے ہم سب کو مل کر کوششیں کریں گے۔ساجد (فوجی) نے کہا کہ بچوں کا نظم و ضبط مستقبل کی تخلیق کرتا ہے، یہاں نظم و ضبط صرف بچوں پر نہیں، ہر ایک پر لاگو ہوتا ہے،نظم و ضبط میں رہنا ضروری ہے، ماسٹر شہزاد نے کہا کہ درحقیقت ہمیں بنیادی تعلیم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے بہت ضروری ہے اور ہمیں تاریخوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔اکرام انصاری (گرام پردھان) نے کہا کہ یہ آپ کی طرف سے اچھا اقدام ہے، میں ہر طرح سے تعاون کروں گا۔

ڈاکٹر محمد طارق سلیم نے کہا کہ بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ بچوں کی دینی و دنیا تعلیم دونوں کی فکر کرنی چاہیے جو کہ وقت کے لیے بہت ضروری ہے، محمدجاوید (پرنسپل) نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ ہم پوری کوشش کریں گے، ایسے پروگرام آگے بھی جاری رہنے چاہئیں اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ پروگرام کی صدارت ماسٹر خالد نے کی، جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر ماسٹر اسرار ، تحسین علی اساروی، ڈاکٹر طارق سلیم، ماسٹر شہزاد شریک رہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button