بہار

تعلیم زندگی کا آئینہ ہے اسے ہر حال میں حاصل کیجیئے : مفتی رضوان قاسمی

ارریہ ( پریس ریلیز / مشتاق احمد ) ضلع ہیڈکوارٹر سے پانچ کلومیٹر مغرب اور رجوکھر بازار سے متصل جنوب مغرب میں واقع ایم ایس میموریل پبلک اسکول کے سالانہ انعامی و اختتامی تقسیم اسناد پروگرام سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے جید عالم دین صدر مرکزی جمعیت علماء سیمانچل حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی استاذ مدرسہ رحمانیہ افضلہ سوپول دربھنگہ نے کہا کہ علم سب سے بڑی دولت اور تعلیم زندگی کا آئینہ ہے اسے ہر حال میں حاصل کیجیئے قرآن مجید کی نازل ہونے والی پہلی آیت علم حاصل کرنے کے بارے میں اتری ہے مذہب اسلام میں ماں کی گود سے قبر کے پیٹ تک علم حاصل کرنے کی تاکید کی گئی ہے اس کے بغیر انسانی زندگی قابل لعنت ہے میں آپ سبھوں کو مبارکباد دیتا ہوں

انہوں نے کہا کہ آج مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ گاوں گھر میں آوارہ پھرنے والے تعلیم وتربیت سے کوسوں دور بچے بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانے کی فکر کو لیکر دردمندانہ دل رکھنے والے مفکر قوم جناب الحاج ماسٹر عابد حسین صاحب فاروقی نے قابل کاشت اپنی قیمت نجی زمین پر لاکھوں روپے خرچ کرکے از خود ادارہ قائم کیا بڑی کڑی محنت سے کشادہ عمارت اور وسیع صحن پر مشتمل ایم ایس میموریل پبلک اسکول کو اس لائق بنادیا کہ آج قوم کے یہ سب غریب بچے بچیاں زیور علم سے آراستہ ہو کر معاشرہ کیلئے نمونہ بن رہے ہیں جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ہر حال میں نرم گرم برداشت کرکے اپنے بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت دلائیں

انہوں نے کہا کہ آج کا یہ پروگرام اپنی نوعیت ، بچے بچیوں کی سو فیصد تیاری ، بیش قیمت انعامات اور حسن انتظام کے اعتبار سے جنگل میں منگل کے مانند ہے آج مسلمان قوم کو ایم ایس میموریل پبلک اسکول ٹرسٹ کے بانی چیئرمین و مینیجنگ ڈائریکٹر الحاج ماسٹر عابد حسین فاروقی جیسے لوگوں کی ضرورت ہے مجھے بے حد خوشی ہیکہ اس ادارے کو سیمانچل کے مشہور ، بڑے متحرک و فعال ، ہمہ جہت شخصیت کے حامل عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد انعام الباری قاسمی سکریٹری جمیعت علماء ارریہ و ناظم اعلیٰ مدرسہ تنظیم المسلمین رجوکھر عیدگاہ کی سرپرستی حاصل ہے جو اپنی شدید ضروری مشغولیات کی وجہ سے شریک نہیں ہو سکے اس موقع پر الحاج ماسٹر عابد حسین فاروقی سمیت اسکول کے اساتذہ جناب ماسٹر نثار احمد ، ماسٹر شمشیر احمد ، ماسٹر معہدالاسلام ، ماسٹر محمد شہباز اور جناب قاری محمد مرغوب صاحب استاد شعبہ حفظ و قرآت مدرسہ تنظیم المسلمین رجوکھر عیدگاہ وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا آخر میں جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی کے ہاتھوں تمام طلبہ و طالبات کو انعام و اسناد سے نوازا گیا اور صدر اجلاس کی رقت آمیز دعا پر پروگرام ختم ہوا

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button