ترکیہ میں زلزلہ کی پیشن گوئی کرنے والے نے کہا-اگلا نمبر ہندوستان اور پاکستان کا؟ جانیے کیا ہے مطلب

ترکیہ اور سیریا کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر زلزلے آنے اور 20 ہزار سے زائد لوگوں کے مارے جانے کی پیشن گوئی کرنے والے ڈچ ریسرچر فرین ہوگربیٹس نے اب اعلان کیا ہے کہ ’اگلا نمبر’ ایشیائی ممالک کا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ایک ویڈیو میں فرینک ہوگربیٹس کو ایک بڑے زلزلے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ہوگربیٹس نے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک ترکیہ جیسے زلزلے یا قدرتی آفات کا سامنا کریں گے۔ ہوگربیٹس کے مطابق، اگلا زلزلہ افغانستان سے شروع ہوگا اور آخر کارپاکستان اور ہندوستان کو پار کرنے کے بعد بحر ہند میں ختم ہوگا۔
محمد ابراہیم نامی ایک ٹوئٹر یوزر نے یہ معلومات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ڈچ محقق فرین جنہوں نے تین دن پہلے ترکیہ اور سیریا میں زلزلے کی پیش گوئی کی تھی، انہوں نے ایک مرتبہ پھر ایک بڑے زلزلہ کی سرگرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے جو افغانستان میں شروع ہوگی اور بحر ہند تک پہنچنے سے پہلے پاکستان اور ہندوستان سے گزرے گی۔
فرینک نے ہندوستان اور پاکستان کے بارے میں کیا کہا؟
ویڈیو کلپ میں ہوگربیٹس کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اگر ہم ماحولی اتار چڑھاو کو دیکھیں تو یہ علاقہ بڑھی ہوئی زلزلہ سرگرمیوں کے لیے اگلے شکار ہوسکتے ہیں، لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھیان رکھیں کہ یہ قوی اندازے ہیں اور سبھی بڑے زلزلے ماحول میں اپنا نشان نہیں چھوڑتے ہیں اور نہ ہی وہ ہمیشہ اپنے آنے کا اعلان کرتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ اندازہ غیر مستحکم ہے کیونکہ ماحولیاتی اتار چڑھاو سے بھی سبھی اہم زلزلوں کا پتہ نہیں لگایا جاسکتا ہے۔ اپنے یوٹیوب ویڈیو میں ہوگربیٹس نے تفصیل سے نظام شمسی کے جیومیٹری انڈیکس کی وضاحت کی جو بڑے پیمانے پر زلزلوں کی پیش گوئی کرتی ہے۔ فرینک ہوگربیٹس انسٹی ٹیوٹ کے ایک محقق ہیں جسے سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) کہا جاتا ہے۔
ترکیہ زلزلہ پر فرینک کی پیش گوئی
تین فروری 2023 کو آئے زلزلے سے تین دن پہلے نیدرلینڈ میں قائم سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس ) کے لیے کام کرنے والے ایک ڈچ محقق فرینک ہوگربیٹس نے مبینہ طور پر اس کی پیش گوئی کی تھی۔ ڈچ ماہر فرینک ہوگربیٹس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، "جلد یا بدیر اس خطے (جنوبی وسطی ترکی، اردن، شام، لبنان) میں 7.5 شدت کا زلزلہ آئے گا۔
(نیوز ۱۸ اردو کے شکریہ کے ساتھ)