بین الاقوامی

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ ، اموات کی تعداد 16000 سے بڑھ گئی

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، امدادی کارکنوں اور ٹیموں نے ملبے تلے سے نعشوں کو نکالنے کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ سےاموات کی تعداد 16000 سے بڑھ گئی ہے۔دونوں ممالک میں زلزلے سے ہزاروں عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔

ترکیہ کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کو اعلان کیا کہ ترکیہ کے جنوب مشرق میں آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 12873 ہوگئی ہے۔ زخمیوں کی تعداد 63000 تک پہنچ گئی ہے۔ پناہ گاہوں اور ہسپتالوں میں رش لگ گیا ہے۔ دریں اثنا ترکیہ فوج کے طیاروں نے عدنہ اور ملاتیا سے متعدد زخمیوں کو استنبول منتقل کیا۔

دوسری طرف برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے مطابق شمال مغربی شام میں ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 3200 تک پہنچ گئی۔

دریں اثنا بہت سی مقامی تنظیموں نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ خاص طور پر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مدد کے لیے کسی بڑے میکانزم اور جدید تکنیکی ذرائع کی عدم موجودگی میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

پریس ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حلب میں طبی سامان اور پناہ گاہوں کی شدید قلت ہے اور اس شہر میں اب بھی کئی خاندان ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔

دونوں ملکوں میں بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔ ملبے کے نیچے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔ اگرچہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں وقت بڑھنے کے ساتھ امید کم ہوتی جاتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نےخدشہ ظاہر کیا ہے کہ اموات کی اصل تعداد ابتدائی بیان کردہ تعداد سے 8 گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button