دیوبند

بے خوف بدمعاشوں نے خاندان کو یرغمال بناکر لوٹ کی واردات کو دیا انجام

دیوبند،31؍جولائی(رضوان سلمانی) بے خوف بدمعاشوںنے گزشتہ رات تھانہ بڑگاؤں کے گاؤں کتبہ ماجرہ میں ایک شخص کو یرغمال بناکر لاکھوں روپیہ کے زیورات اور نقدی لوٹ لی،بدمعاش اہل خانہ کو دھمکی دے کر فرار ہوگئے، جڑدوہ پانڈہ میں بھی چوری کی نیت سے بدمعاش گھرمیں گھس آئے ،اہل خانہ نے ہمت کا ثبوت دیتے ہوئے بددو بدمعاشوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیا،

موصولہ اطلاعات کے مطابق برسات شروع ہوتے ہی علاقہ میں بدمعاش سرگرم ہوگئے ہیں،گزشتہ رات گاؤں کتبہ ماجرہ کے رہنے والے محمد راشد کے گھر میں چار بدمعاش گھس آئے اور بدمعاشوں نے اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپیہ کے زیورات اور34؍ ہزار روپیہ کی نقدی لوٹ لی،بدمعاش لوٹ کی واردات کو انجام دینے کے بعد متاثرہ اہل خانہ کو شور مچانے پرجان سے مارنے کی دھمکی دے کرفرار ہوگئے، لوٹ کی اطلاع ملنے پر پولیس محکمہ میں افراتفری مچ گئی،فوراً پولیس موقع پر پہنچے اور بدمعاشوں کی تلاش کے لئے جنگلوں میں کابنگ کی لیکن تب تک بدمعاش پولیس کی پہنچ سے بہت دور جاچکے تھے،

متاثرہ شخص راشد نے اس واقعہ کی تحریر تھانہ بڑگاؤں میں دی ہے،ادھر جڑدوہ پانڈہ میں بھی چوری کی نیت سے شلوک کے گھر میںتین چور گھس آئے، گھر میںچوری کی نیت سے گھسے چوروںکو اہل خانہ نے گھیر لیا اور دو چوروں کو موقع سے پکڑ لیا، جبکہ ایک چور موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگیا، پکڑے گئے چوروں کو پولیس کے حوالہ کردیا،پولیس گرفتار کئے گئے چوروںسے پوچھ تاچ کررہی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button