اہم خبریں

بی جے پی کی سوچ کوشکست دینے کےلیے کوئی بھی قربانی بڑی نہیں :راہل گاندھی

نئی دہلی ،12مارچ (یواین آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے الزام لگایاہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کا نظریہ منافرت پھیلانے والاہے اور اسے شکست دینے کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینےکو تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔
مسٹر گاندھی نے منگل کےروز ٹوئیٹ کیا،’’گاندھی جی کےتاریخی دانڈی مارچ کی سالگرہ کے موقع پر کانگریس ورکنگ کمیٹی نے احمدآباد میں آرایس ایس ،بی جے پی کی انتہاپسندی، غصہ اور منافرت پھیلانے اور لوگو ں کو بانٹنے والی سوچ کو شکست دینےکا عزم کیاہے ۔اس کے لیے جو بھی قربانی دینی پڑے گی دیں گے اور یہ لڑائی جیتیں گے ۔ ‘‘
اس کے ساتھ ہی انھوں نے احمدآباد میں آج کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کی کچھ تصویریں بھی پوسٹ کی ہیں جن میں پلوامہ کےشہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہی محترمہ سونیا گاندھی ،سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ،پرینکا گاندھی ،کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال ،احمد پٹیل اے کے انٹونی ،جیوترآدتیہ سندھیا سمیت کئی دیگر لیڈران موجود ہیں ۔
اس کے ساتھ ہی اسٹیج کےٹھیک پیچھے ایک اور اہم تصویر لگی ہے جس میں گاندھی جی ،سابق صدر راجیندر پرساد ،پنڈت جواہر لعل نہرو ،سردار ولبھ بھائی پٹیل ،مولانا ابوالکلام آزاد ،سرحدی گاندھی سمیت کئی اہم رہنما دانڈی مارچ پر نکل رہے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close