دیوبند

بی جے پی کو مغربی یوپی میں بڑا جھٹکا،آیوش وزیر ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی کا استعفیٰ

سہارنپور کی سیاست نے لیا نیا رخ ، امیدواروں کو لیکر ایس پی سربراہ بھی شش و پنج میں مبتلا

دیوبند، 13؍ جنوری (رضوان سلمانی) اترپردیش اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی لیڈروں میں پارٹیاں تبدیلی کے لئے بھگڈر مچی ہوئی ہے، اس وقت سب سے زیادہ ہنگامہ حکمراں جماعت بی جے پی میں ہے، جہاں اراکین اسمبلی اور وزیروں کے استعفوں کی چھڑی لگی ہوئی ہے۔سوامی پرساد موریہ کے بعد ایک اور وزیر ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی نے استعفیٰ دے دیا ہے جو بی جے پی کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں تین وزیر اور ایک درجن سے زائد ایم ایل اے بی جے پی چھوڑ چکے ہیں، جو اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے لیے بڑا نقصان ثابت ہوگا۔سہارنپور کی نکوڑ سیٹ سے ایم ایل اے اور آیوش کے وزیر ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی نے 2012 میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر اور 2017 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر علاقے کے نامور لیڈر عمران مسعود کو نکوڑ سیٹ سے شکست دی تھی۔ ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کی، جس کے بارے میں اکھلیش یادو نے خود ٹویٹ کرکے جانکاری دی۔او بی سی کمیونٹی کے سینئر لیڈر سوامی پرساد موریہ کے استعفیٰ کے بعد ان کے حامی ایم ایل اے اور لیڈر بھی بی جے پی چھوڑ کر ان کے ساتھ ایس پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ سوامی کے بعد یوگی کابینہ کے ایک اور وزیر دارا سنگھ چوہان نے جمعرات کو اپنا استعفیٰ گورنر کو بھیج دیا تھا۔ اس کے بعد اکھلیش یادو کے ساتھ ان کی تصویر بھی سامنے آئی۔ ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی نے بھی اکھلیش یادو سے ملاقات کی ہے اور وہ ایس پی کی سائیکل پر سوار ہوگئے۔ سوامی پرساد موریہ، دارا سنگھ چوہان اور دھرم سنگھ سینی 2017 سے پہلے بہوجن سماج پارٹی (BSP) کے لیڈر تھے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات سے پہلے یہ لیڈر بی ایس پی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ تینوں کو یوگی کابینہ میں جگہ دی گئی تھی۔سوامی کی حمایت کرنے والے سبھی لیڈر اب ایس پی کا رخ کر چکے ہیں۔

ایس پی کو امید ہے کہ یہ لیڈر او بی سی ووٹروں کو اپنے ساتھ ایس پی کی طرف لانے میں کامیاب ہو نگے۔ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی جو سہارنپور کی نکوڑ سیٹ سے مسلسل تین مرتبہ ایم ایل اے بنتے آ رہے ہیں۔وہیں سماج وادی پارٹی میں ٹکٹوں کو لے کر بحث جاری ہے جہاں سبھی امیدوار لکھنؤ میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، وہیں ایس پی سربراہ سمیت ایس پی کے سینئر لیڈر اس کو لے کر تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں، امید ظاہر کی جارہی ہے جمعہ کے روزتمام صورتحال واضح ہوجائیگی۔ ادھر ضلع کی تمام اسمبلی سیٹوں پر ایس پی امیدواروں کی لمبی فہرست ہے، شہر سیٹ اور گنگوہ سیٹ پر سنجے گرگ اور چودھری رودر سین کا ٹکٹ فائنل ہے۔ اب نکوڑسے وزیر دھرم سنگھ سینی کا ٹکٹ بھی فائنل ہو گیا ہے،دیوبند ،بہٹ، سہارنپور دیہات اور رام پور منیہاران پر امیدواروں کی طویل فہرست ہے ،اس پر آج جمعہ کے روز آخری مہر ایس پی سربراہ کی ہوگی ۔ سہارنپور دیہات سے آشو ملک،شایا مسعود اور مسعود اختر دعویدار ہیں وہیں بہٹ سے عمران مسعود اور عمر علی خاں دونوں کی دعویداری مضبوط ہے جبکہ دیوبند سے سابق رکن اسمبلی معاویہ ہلی اور کارتکیہ رانا کے علاوہ قاری راؤ ساجد کا نام بھی امیدوارووں کی فہرست میں شامل ہے۔

Tags

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ کاخیرمقدم ہے، اپنے مضامین ومقالات،ادب و کالم اور خبریں ہمیں نیچے دیئے گئے میل پر ارسال فرماکر ممنون ہوں info@hindustanurdutimes.com

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close

adana escort adıyaman escort afyon escort ağrı escort aksaray escort amasya escort ankara escort antalya escort ardahan escort artvin escort aydın escort balıkesir escort bartın escort batman escort bayburt escort bilecik escort bingöl escort bitlis escort bolu escort burdur escort bursa escort çanakkale escort çankırı escort çorum escort denizli escort diyarbakır escort düzce escort edirne escort elazığ escort erzincan escort erzurum escort eskişehir escort gaziantep escort gebze escort giresun escort gümüşhane escort hakkari escort hatay escort ığdır escort ısparta escort istanbul escort izmir escort izmit escort kahramanmaraş escort karabük escort karaman escort kars escort kastamonu escort kayseri escort kilis escort kırıkkale escort kırklareli escort kırşehir escort kocaeli escort konya escort kütahya escort malatya escort manisa escort mardin escort mersin escort muğla escort muş escort nevşehir escort niğde escort ordu escort osmaniye escort rize escort sakarya escort samsun escort şanlıurfa escort siirt escort sinop escort şırnak escort sivas escort tekirdağ escort tokat escort trabzon escort tunceli escort uşak escort van escort yalova escort yozgat escort zonguldak escort