دیوبند

بی جے پی کو شکست دینے کیلئے سماج وادی پارٹی کو مضبوط کرنے کی ضرورت

عوام بی جے پی کے جھوٹ اور منافرت کی پالیسیوں سے عاجز آچکی ہے۔اسعد جمال فیضی

دیوبند،27؍اگست(رضوان سلمانی) سماجوادی پارٹی کے سابق سکریٹری اسعد جمال فیضی کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔میٹنگ کے دوران پارٹی کو مضبوط بنانے پر غور وفکر کیا گیا۔اس موقع پر اسعد جمال فیضی نے کہا کہ بی جے پی کو ہرانے کیلئے یوتھ سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی کے جھوٹے وعدوں،فرقہ وارانہ منافرت اور لوگوں کو ذات پات اور ہند ومسلم کی تفریق کرنے کی پالیسیو ں سے تنگ آچکی ہے۔اسعد جمال فیضی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے قومی ورثہ کو نیلام کرنے یا اس کا پرائیویٹائزیشن کے اقدامات کرکے نوجوان نسل کو روز گار سے محروم کردیا ہے۔ اسی لئے آج پورے ملک میں بے روز گاری عروج پر ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو کے ساتھ ہر طبقہ کے لوگ مہم میں ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ ملک کے اندر نفرت پیدا کرکے حکومت پر قبضہ کر نے کی پالیسی پر کام کیا ہے مگر اس مرتبہ ان کی یہ پالیسی کام نہیں آئے گی کیوں کہ اس وقت ریاست کے عوام موجودہ حکومت سے پوری طرح عاجز آچکے ہیں اور وہ ریاست کا مستقبل سماج وادی پارٹی میں دیکھ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اترپردیش اکھلیش یادو کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ اسعد جمال فیضی نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سالہ بی جے پی حکومت میں کسی قسم کے ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں اس لئے 2022کے اسمبلی انتخابات میں جانے کے لئے ان کے پاس کوئی مدعا نہیں ہے اس لئے ایک مرتبہ پھر وہ ریاست میں نفرت کا ماحول پیدا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9ماہ سے کسان اپنے مطالبات کو لے کر اور تین زرعی قوانین کو منسوخ کرانے کے لئے تحریک چلا رہے ہیں مگر مرکزی حکومت ان کے مطالبات سننے کو تیار نہیں ہیں ۔ اسعد جمال فیضی نے سماج وادی پارٹی کے کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2022کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں لگ جائیں اور بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کو گھر گھر تک پہنچا نے کا کام کریں۔ کیوں کہ آنے والی حکومت اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے میڈیکل سیل کے ضلع صدر ڈاکٹر راجیش شرمانے کہا کہ سماج وادی پارٹی ہی واحد ایسی پارٹی ہے جو غریبوں،کسانوں،مزدروں،نوجوانوں اور تاجروں وصنعتکاروں کوایک ساتھ لیکر چلتی ہے انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے ان تمام طبقات میں ایک نیا جوش،حوصلہ اور ولولہ کے ساتھ اتحاد پیدا کرنے کی غرض سے مہم چلا رکھی ہے۔میٹنگ کی صدارت سماج وادی پارٹی پسماندہ سیل کے ضلع صدر رام کشن نے کی اور نظامت کے فرائض اسمبلی حلقہ کے صدر ڈاکٹر سندیپ سینی نے انجام دیئے۔اس موقع پر ڈاکٹر وکل دیکشت،بلال،ٹنکو کشیپ،محمد عمر،ارون کشیپ،کپل سینی،سمیر حسن اور سچن کشیپ موجود رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close