بی جے پی نے ’مہنگائی بڑھاؤ، کمائی گھٹاؤ‘ ماڈل نافذ کیا : راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ صرف رہائش گاہ کا نام تبدیل کر لینے سے لوگوں کی فلاح بہبود ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نے کروڑوں ملازمین کا حال اور مستقبل برباد کر دیا ہے۔
घर का पता 'लोक कल्याण मार्ग' रख लेने से लोगों का कल्याण नहीं होता।
प्रधानमंत्री ने साढ़े 6 करोड़ कर्मचारियों के वर्तमान और उनके भविष्य को बर्बाद करने के लिए 'महंगाई बढ़ाओ, कमाई घटाओ' मॉडल को लागू किया है। pic.twitter.com/lr1prlOZEa
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 4, 2022
راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ گھر کا پتہ ’لوک کلیان مارگ‘ رکھ لینے سے لوگوں کا کلیان نہیں ہوتا۔ وزیر اعظم نے ساڑھے 6 کروڑ ملازمین کے حال اور ان کے مستقبل کو بربار کرنے کے لئے ’مہنگائی بڑھاؤ، کمائی گھٹاؤ‘ ماڈل کو نافذ کیا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا نام تبدیل کر کے ’لوک کلیان مارگ‘ رکھا ہے جبکہ پہلے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا نام ’ریس کورس روڈ‘ ہوا کرتا تھا۔ لوک کلیان کا مطلب عوامی فلاح و بہبود ہوتا ہے۔
غور طلب ہے کہ مودی حکومت نے ملازمین کو جھٹکا دیتے ہوئے پی ایف ’پرووڈنٹ فنڈ‘ پر حاصل ہونے والے سود کی شرح کو 8.5 فیصد سے کم کر کے 8.1 فیصد کر دیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے، جس کے مطابق پی ایف کی شرح سود 40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ملازمین کو پی ایف پر حاصل ہونے والے سود کی شرح 2015-16 میں 8.80 فیصد تھی، جس میں لگاتار کمی کی گئی۔