ممبئی

بی جے پی میں سکون کی نیند سو رہا ہوں کیونکہ کوئی ’تفتیش‘ نہیں ہو رہی ہے،مہاراشٹر کے سابق ایم ایل اے

ممبئی،14؍اکتوبر (ہندوستان اردو ٹائمز) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ہرشوردھن پاٹل نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی میں پرسکون نیند سو رہے ہیں کیونکہ کوئی ’’انکوائری‘‘ نہیں ہورہی ہے۔ پاٹل کے ریمارکس کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کی جانب سے مرکزی ایجنسیوں جیسے ای ڈی، سی بی آئی اور این سی بی کا غلط استعمال کرنے کے الزام سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

پاٹل جو پونے ضلع کی انداپور سیٹ سے ایم ایل اے رہے انہوںنے 2019 میں مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ پونے کے ماول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاٹل نے کہاکہ ہمیں بھی بی جے پی میں شامل ہونا پڑا، وہ (اسٹیج پر بیٹھے مخالف جماعت سے کسی شخص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) پوچھ رہے تھے کہ میں بی جے پی میں کیوں شامل ہوا؟

بی جے پی میںسب کچھ ٹھیک اور پرامن طریقے سے چل رہا ہے۔ میں سکون کی نیند سو رہاہوں کیونکہ کوئی تفتیش نہیں ہورہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close