کشمیر

بی جے پی بلڈوزر سے مسلمانوں کے گھر اور نوکریاں چھین رہی ہے، محبوبہ مفتی نے کہا،ملزموں کے گھرگرانے کاکوئی قانون نہیں

جموں26اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) یوپی الیکشن کے بعد اب ایک بار پھر سے بلڈوزر کا ملک بھر میں کافی چرچا ہے۔ مدھیہ پردیش، یوپی اور پھر راجدھانی دہلی میں بلڈوزر کی کارروائی نے تنازعہ کو مزید بڑھا دیا۔ اس کے بعد سے بی جے پی کی حکومت والی ریاستی اور مرکزی حکومت مسلسل اپوزیشن کے نشانے پر ہے۔ اب جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اورپی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے اس کو لے کر حکومت پر حملہ کیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے بلڈوزر کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ملک ہندو مسلم بھائی چارے پر بنا تھا اور آج اس ملک کے اندر بی جے پی حکومت نہ صرف مسلمانوں کے گھر بلڈوزر سے گرا رہی ہے بلکہ ان کی نوکریاں بھی چھین رہی ہے۔جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ نے کہاہے کہ ملک میں ایسا کوئی قانون نہیں ہے، جسے چاہے بلڈوزر لے کر کسی کے گھر اور دکان کو گرا دے۔ اس کے بعد صرف ان لوگوں کو جیلوں میں ڈالا جاتا ہے جن کے گھر اور دکانیں گرائی جاتی ہیں۔

محبوبہ مفتی نے آرٹیکل 370 کا بھی ذکر کیا۔ سپریم کورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد آرٹیکل 370 سے متعلق سماعت پر انہوں نے کہاہے کہ اگر اتنا سنگین معاملہ غیر قانونی طور پر ختم ہوا ہے تو مجھے امید ہے کہ سپریم کورٹ اس پر روک لگا دے گی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button