دیوبند

بی آر کالج آف ایجوکیشن ہائیر میں کاکوری ٹرین ایکشن ڈے پروگرام کا انعقاد

دیوبند، 9؍ اگست (رضوان سلمانی) جی ٹی روڈ پر واقع بی آر کالج آف ہایئر ایجوکیشن اینڈ ٹیکنا لوجی گرلز ڈگری کالج میں آج آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت ’’کاکوری ٹرین ایکشن ڈے‘‘پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ایس ڈی ایم دیوبند دیپک کمار ، جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم دیوبند دیپک کمار نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی 75ویں برسی پر حکومت ہند کی جانب سے لئے گئے عہد کے مطابق ہر گھر ترنگا لگانے کے لئے مہم شرو ع کی گئی ہے اور سبھی کو اس کے لئے بیدار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کاکوری ٹرین ایکشن کے بارے میں بھی طالبات کو بتایا اور ادارہ کے سکریٹری جناردھن داس ایڈوکیٹ کو مبارک باد دی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر انور سعید نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کا فرض ہے ، ترنگا ہماری آزادی کا نشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک آزادی کی 75ویں سالگرہ کو فخر سے منانے کی تیاری کررہا ہے ۔ ڈاکٹر انور سعید نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں امرت مہا اتسو منایا جارہا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے 13اگست سے 17اگست تک ہر گھر دوکان ، دفتر اور ادارہ پر ترنگا لہرانے کی اپیل کی ہے اس لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہمیں مہم تیز کرنی ہوگی اور مہم کو کامیاب بنانے میں لگنا ہوگا۔ ادارہ کے سکریٹری جناردھن تیاگی ایڈوکیٹ نے سبھی طلبہ وطالبات اور اسٹاف کو ہر گھر ترنگا لہرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر گھر پر ترنگا لگانا ہوگا اور اس کے لئے لوگوں کو بیدار بھی کرنا ہوگا ۔

بعد ازاں اسکول کی طالبات نے ترنگا ریلی نکالی جس کا آغاز ایس ڈی ایم دیوبند دیپک کمار اور جامعہ طبیہ کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید کے ہاتھوں کیا گیا۔ اس موقع پر طالبات نے لوگوںسے یوم آزادی کی 75ویں برسی جوش وخروش کے ساتھ منانے کی اپیل کی اور کہاکہ ہمیں گھر پر ترنگا لہرانا ہے ،ہمیں جو آزادی ملی ہے یہ ہمارے اکابرین کی قربانیو ںکا نتیجہ ہے۔ اس دوران ایس ڈی ایم دیوبند دیپک کمار اور ڈاکٹر انور سعید کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر کالج کے میڈیا انچارج انظر عثمانی ،اروند کمار تیاگی، ڈاکٹر یوگیندر کمار تیاگی ، پرنسپل ڈاکٹر ابھیلاشا شرما ، ارون کمار ، ندھی تیاگی، گورو شرما، ڈاکٹر جیوتی رانی، پریا سنگھ، دیپ شکھا شرما، ویشالی، اوما، نریندر کمار، ترت پال ، راج پال، ممتا وغیرہ موجود رہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button