بہارپٹنہ

بیگوسرائے فائرنگ : ضلع میں ہڑبونگ مچانے کی نیت رکھنے والے4 شوٹر گرفتار

بیگوسرائے؍پٹنہ ، 16 ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) بہار کے بیگوسرائے میں افراتفری مچانے کی غرض فائرنگ کے ملزمین سے چار سائیکو شوٹرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تمام سائیکو شوٹر بیگوسرائے کے رہنے والے ہیں۔ جمعہ کو بیگوسرائے کے ایس پی یوگیندر کمار نے پریس کانفرنس کرکے اس پوری شوٹنگ کا پردہ فاش کیا۔ چار سائیکو شوٹرز نے پولیس کی تفتیش کے دوران چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

ایس پی یوگیندر کمار نے کہا کہ اس واقعہ کے پیچھے مجرموں کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ چنچن کمار، سمیت کمار، کیشو عرف ناگا، یووراج کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایس پی یوگیندر کمار نے بتایا کہ واردات کے دوران استعمال کیے گئے چار موبائل ملے ہیں۔ دو موٹر سائیکلوں پر چار لوگ سوار تھے۔ دو دیسی پستول استعمال کیے گئے ہیں۔ 22 مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی۔ یووراج کو اس سے قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے پوچھ گچھ کے دوران دوسرے کا نام سامنے آیا۔ دونوں موٹر سائیکلوں کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ چاروں کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔کیشو عرف ناگا رانچی بھاگ رہا تھا، اسے جموئی کے جھا جھا سے گرفتار کیا گیا ہے۔سیاسی رابطے کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیںدی گئی ہے۔پریس کانفرنس کے دوران ایس پی یوگیندر کمار نے مزید بتایا کہ تمام شوٹروں کے موبائل فرانزک ٹیم کو دے دیئے گئے ہیں۔ان ملزمین کا کسی طرح سے کوئی سیاسی تعلق ہے یا نہیں یہ ابھی تک معلوم نہیں ہے۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اس معاملے میں کچھ پتہ چلے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ منگل کو بیگوسرائے میں NH-28 پردو موٹر سائیکلوں پر سوار چار سائیکو شوٹروں نے پھلوریا، بچھواڑہ، تیگھڑا اور چکیا تھانہ کے علاقوں کے مختلف علاقوں میں متعدد راؤنڈ فائرنگ کی، جس میں 11 افراد زخمی ہوئے۔ اگرچہ سرکاری طور پر صرف 10 افراد کی تصدیق کی گئی ہے۔ زخمی ہونے والا ایک شخص بعد میں دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت 31 سالہ چندن کمار کے طور پر ہوئی ہے جو برونی تھانہ کے تحت حاجی پور نامی گاؤں کا رہنے والا تھا۔ وہیں نو افراد زخمی ہیں، جوضلع کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button