بیٹی ماں کے قرض کی قیمت ادا کرتی رہی، 3 ماہ کی حاملہ ہونے پر راز فاش، 60 سالہ بوڑھا ملزم گرفتار

چھتیس گڑھ :(ہندوستان اردو ٹائمز) بوڑھے نے اپنی پڑوسی عورت کو 5000 روپے دیے تھے۔ وہ مقروض بیٹی کی عزت سے کھیل کر قرضے کی رقم وصول کرتا رہا۔ چھتیس گڑھ کے دھمتری میں میں ریپ کے ایک واقعے نے انسانیت کو شرمسارکر دیا ہے۔
ضلع کی ایک خاتون نے اپنے بوڑھے پڑوسی سے 5000 روپے ادھار لیے تھے، جس کی قیمت اسے اپنی بیٹی کو عزت دیتے ہوئے چکانی پڑی۔ اسقرض کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم کئی دنو ں تک نابالغہ کا جنسی استحصال کرتا رہا۔ یہ سارا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی 3 ماہ کی حاملہ ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گھناؤنا معاملہ ضلع کے کرود علاقے سے متعلق ہے۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ کی ماں نے 27 جنوری کو دھمتری کے کرود علاقے کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔
قرض کا یہ کیس اکتوبر 2022 سے متعلق ہے۔ نابالغ کی ماں نے بتایا کہ گھر میں پیسے کی کمی کی وجہ سے اس نے پڑوسی سدرشن نگرچی سے مالی مدد کے طور پر 5000 روپے مانگے تھے۔ جب اس نے پیسے مانگے تو اسی دن پڑوسی بزرگ نے خاتون کی نابالغ بیٹی کو گھر بلایا اور زبردستی کیا۔ اس کے ساتھ ہی ملزم نے متاثرہ لڑکی اور اس کی ماں کو دھمکی دی کہ وہ اس بارے میں کسی کو کچھ نہ بتائے۔ جان سے مارنے کی دھمکیوں کے ڈر سے لڑکی نے عصمت دری کے بارے میں کسی کو نہیں بتایا اور وہ کئی مہینوں تک اس کی عصمت دری کرتا رہا۔جس کی وجہ سے کچھ دنوں سے نابالغ کی طبیعت خراب ہونے لگی اور جب اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا تو رپورٹ میں پتہ چلا کہ نابالغ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔
جب نابالغ 3 ماہ کی حاملہ ہوئی تو پولیس کو اسپتال سے معاملے کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے 60 سالہ سدرشن کو 29 جنوری کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ جس کے تحت پوکسو ایکٹ کی دفعہ لگائی گئی ہے۔ اس معاملے میں آئی پی سی 294، 323، 506، 376 (2) دفعہ کے تحت بھی کارروائی کی جائے گی۔