دیوبند

بیٹیوں نے چمکایا نام، بورڈ امتحان میں حاصل کی شاندار کامیابی

حمدہ حسین ،سارا انصاری،حریہ عثمانی، زویا احمد اپنے اپنے اسکول میں اچھا مظاہرہ کیا

دیوبند،23؍ جولائی(رضوان سلمانی) جمعہ کے روز آئے سی بی ایس ای بورڈ کے انٹر میڈیٹ اور ہائی اسکول کے نتائج میں بیٹیوں نے شاندار کامیابی حاصل ہے، جہاں انٹر میڈیٹ میںحمدہ حسین نے اپنا اسکول ٹاپ کیا ہے وہیں ہائی اسکول میں سارا عارف نے ممتاز نمبرات کو ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی ہے، انٹر میں حریہ عثمانی نے اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کرکے اسکول اورخاندان کا نام روشن کیاہے۔معروف عصری ادارہ بینسن پبلک اسکول میں انٹرمیڈیٹ میں زیر تعلیم مکتبہ الاتحاد کے مالک سید شاداب حسین کی ہونہار بیٹی حمدہ حسین نے 94.8؍ فیصد ی نمبرات کے ساتھ اسکول ٹاپ کیاہے، جبکہ ہائی اسکول عتیقہ خان نے94؍ فیصد نمبرات کے ساتھ اسکول ٹاپ کیا۔

اسکول منیجر شائستہ چودھری ،ندیم چودھری اور پرنسپل شری کانت چودھری نے شاندارنتائج پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے ہونہار بچوں کو روشن مستقبل کی دعائیںدی۔وہیں دون ویلی پبلک اسکول میں زیر تعلیم سماجی کارکن عارف انصاری کی بیٹی سارا انصاری نے ہائی اسکول میں 96؍ فیصد نمبرات حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی۔ سار ا کی اس کامیابی پر اہل خانہ میں خوشی کاماحول ہے، اسکول انتظامیہ نے اس شاندار کامیابی پر سارا کی گلپوشی کرکے اس کی حوصلہ افزائی کی۔

وہیں اہل خانہ نے مٹھائی کھلاکر خوشی کا اظہار کیا۔ ادھر دون ویلی پبلک اسکول میں زیرتعلیم اتر پردیش نیشنل کانگریس ورکرز کمیٹی کے ضلع صدر سلیم احمد عثمانی کی صاحبزادی حریہ عثمانی نے سی بی ایس سی کے انٹر میڈیٹ کے نتائج میں 89فیصد نمبرات سے شاندار کامیابی حاصل کی۔اپنی کامیابی میں حریہ نے اپنے اساتذہ، خاندان اور بالخصوص اپنے ہائی اسکول تک رہے تعلیم ادارہ نواز گرلز پبلک اسکول اور ڈاکٹر نواز دیوبندی کا تعاون بتاتے ہوئے سبھی کا شکریہ اداکیا۔ حریہ نے بتایاکہ وہ مزید تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ سے لینا چاہتی ہیں ،جہاں اس نے انٹریس ایگزام دیاہواہے۔حریہ عثمانی کو دون ویلی پبلک اسکول میں پرنسپل اور چیرمین راج کشور گپتا نے گلپوشی کرکے استقبال کیا اور روشن مستقبل کی دعاؤں سے نوازا۔

وہیں نواز گرلز پبلک اسکول میں زیر تعلیم زویا احمد دختر محمد احمد نے انٹر میڈیٹ سائنس سائیڈ سے 97.6؍ فیصدی نمبرات کے ساتھ اسکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ طالبات کی اس شاندار کامیابی پر نامور شاعر ڈاکٹرنواز دیوبندی،جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید،مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی ،سابق رکن اسمبلی معاویہ علی ،مدنی ٹریولز کے ڈائریکٹر عمیر عثمانی ، ریکس ریمیڈیز دل کے ڈائریکٹر منیف اختر ،ڈاکٹر اسلم جاوید، مولانا ابراہیم قاسمی ،حکیم سلیمان ،جمال انصاری صحافی رضوان سلمانی ، عارف عثمانی ، سمیر چودھری ، فہیم اختر صدیقی ،ایوب بیگ،ضرار بیگ،تنظیم خان،مصطفی گوڑ،شازیہ زینت ناز،جمال انصاری،حیدر علی،کلیم معاذ،نوشاد قریشی،ارشد صدیقی،اشفاق اللہ خان،ڈاکٹر شبیر کریمی،توفیق احمد جگی،ماسٹر ممتاز احمد،سید حارث،اسعد جمال فیضی،ہارون کاظمی،رمضانی قریشی،حافی فروز گوڑ،دلشاد گوڑ،وجاہت انور،اکرام انصاری،بجیندر جوہری،دلشاد چارلی وغیرہ نے مبارکباد پیش کی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button